معروف ریسلر جان سینا ”دل کا میچ“ ہار گئے، کس لڑکی نے چاروں شانے چت کیا؟ تفصیلات اور تصاویر سامنے آنے پر لاکھوں لڑکیوں کے ارمانوں پر پانی پھر گیا

معروف ریسلر جان سینا ”دل کا میچ“ ہار گئے، کس لڑکی نے چاروں شانے چت کیا؟ ...
معروف ریسلر جان سینا ”دل کا میچ“ ہار گئے، کس لڑکی نے چاروں شانے چت کیا؟ تفصیلات اور تصاویر سامنے آنے پر لاکھوں لڑکیوں کے ارمانوں پر پانی پھر گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈبلیو ڈبلیو ای کے اکھاڑے میں کئی پہلوانوں کو ”چھٹی کا دودھ“ یاد کروانے والے اور اپنے منفراد انداز کیساتھ کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے ریسلر جان سینا ”دل کا میچ“ ہار گئے۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان
انہوں نے اپنی محبوبہ نکی بیلا کو شادی کی پیشکش کرنے کیلئے بھی اکھاڑے کا ہی انتخاب کیا اور 70 ہزار افراد کے سامنے سمیک ڈاﺅن رنگ میں ’رنگ‘ پہنا کر رشتہ ’پکا‘ کر لیا۔
اتوار کی شب 33 ویں ریسل مینیا مقابلے میں حاضرین کا جوش آسمان چھونے لگا جب معروف ریسلر جان سینا طویل معاشقے کے بعد اپنی محبوبہ نکی بیلا شادی کی پیشکش کیلئے گھٹنوں کے بل بیٹھ گئے۔


جان سینا اور نکی بیلا نے ٹیگ ٹیم میچ میں حقیقی میاں بیوی فوئز اور دی مز اینڈ ماریس کو شکست دی تو اس کے فوراً بعد ہزاروں افراد ریسلنگ کی تاریخ میں یادگار لمحے کے گواہ بن گئے۔


میچ جیتنے کے بعد جان سینا نے انتہائی جذباتی تقریر کی اور کہاکہ” یہ وہ ہے جو تم ایک سال پہلے چاہتی تھی۔ تمہاری گردن ٹوٹ گئی اور تم نے واپس آنے کیلئے سب کچھ کیا کیونکہ تم ریسل مینیا کا حصہ بننا چاہتی تھی۔ مجھے تم پر بہت فخر ہے۔“
انہوں نے کہا کہ ”تمہاری سرجری سے عین پہلے کا وقت ایسا تھا جب تم تھوڑا پاگل تھی اور میں تم سے کچھ بھی مانگ سکتا تھا۔ اگر تم ایمانداری سے جواب دو، تو تمہیں یاد نہیں تم نے کیا کہا تھا۔ ڈیڑھ سال بعد، تاہم نے ہر وقت مجھ سے کہا۔ میں نے وعدہ کیا تھا کہ صحیح وقت آنے پر بتاﺅں گا۔۔۔ اب صحیح وقت ہے۔“


جان سینا نے کہا کہ”تم اندر اور باہر سے کانچ کی طرح ہو۔ آخری لمحات میں میں نے کہا تھا کہ ’کیا تم مجھے سن سکتی ہو۔‘ تم نے جواب دیا کہ ’ہاں‘۔ میں نے کہا کہ میرا صرف ایک ہی سوال ہے، تو تم نے کہا ’وہ کیا ہے۔‘ کیا تم جانتی ہوں کہ ایک دن میں تم سے شادی کروں گا؟ اور تم نے کہا ’ہاں۔‘ میں چاہتا ہوں کہ اب تم ایک اور مرتبہ ’ہاں‘ کہہ دو۔“
اس کے ساتھ ہی 39 سالہ ریسلر اپنے گھٹنے کے بل بیٹھے اور منگنی کی انگوٹھی نکال لی اور کہا کہ ”میں تم سے یہ پوچھنے کیلئے لمبے عرصے سے انتظار کر رہا تھا۔ سٹیفنی نکول گارشیا کولیس، کیا تم مجھ سے شادی کرو گی؟“
جان سینا کے اس سوال پر میدان شور اور تالیوں سے گونج اٹھا اور نکی بیلا نے اپنے مخصوص اور روائتی انداز میں جان سینا کے سوال کا جواب دیدیا۔


جان سینا نے اپنی پہلی بیوی الزبتھ ہیوبرڈیو کو 2012ءمیں طلاق دیدی تھی اور دوبار ہ شادی اور بچوں سے متعلق معاملے پر بے دلی کا مظاہرہ کیا تھا۔
ٹیک ٹیم میچ سے پہلے مارائز نے دعویٰ کیا تھا کہ بیلا اس سے حسد کرتی ہے۔ سات مارچ کو ٹوئٹر پر اپ لوڈ ہونے والی ایک ویڈیو میں مارائز نے رنگ میں کھڑے ہو کر اپنا ہاتھ بلند کرتے ہوئے منگنی کی انگوٹھی دکھائی تھی اور کہا تھا کہ ”نکی بیلا مجھ سے جلتی ہے کیونکہ میرے پاس یہ ہے، جو اسے کبھی نہیں ملے گی۔“

مزید :

کھیل -