شاداب کو نیٹ میں کھیلتا دیکھ کر وسیم اور میں نے ایک دوسرے کو دیکھا اور۔۔۔“ سابق آسٹریلوی کھلاڑی ڈین جونز اور وسیم اکرم نے کس طرح شاداب خان پر محنت کی؟ جان کر آپ بھی داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے

شاداب کو نیٹ میں کھیلتا دیکھ کر وسیم اور میں نے ایک دوسرے کو دیکھا اور۔۔۔“ ...
شاداب کو نیٹ میں کھیلتا دیکھ کر وسیم اور میں نے ایک دوسرے کو دیکھا اور۔۔۔“ سابق آسٹریلوی کھلاڑی ڈین جونز اور وسیم اکرم نے کس طرح شاداب خان پر محنت کی؟ جان کر آپ بھی داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے نوجوان لیگ سپنر شاداب خان نے اپنی عمدہ پرفارمنس کے ذریعے ناصرف ریکارڈ بک میں جگہ بنا لی ہے بلکہ پاکستانیوں کے دلوں پر بھی چھا گئے ہیں اور ہر کوئی مستقبل میں ان کیلئے مزید کامیابیوں کی دعا کر رہا ہے۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان
شاداب خان پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر رہے تھے جس کے کوچ ڈین جونز اور مینٹور وسیم اکرم ہیں۔ ڈین جونز نے شاداب خان کو پہلی بار کھیلتے ہوئے دیکھنے کا واقعہ سنایا ہے جو انتہائی دلچسپ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ”میں نے اور وسیم اکرم نے جب شاداب خان کو نیٹ میں کھیلتے دیکھا، تو ایک دوسرے کی جانب دیکھا اور کہا کہ یہ لڑکا تو خالص سونا ہے۔“
انہوں نے مزید کہا کہ ”وہ کوچنگ کیلئے انتہائی دلچسپ کھلاڑی ہے اور میں یہ پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ وہ 18 سالہ کا لڑکا ہے لیکن اس کا دماغ 30 سال کا ہے۔“
52 سالہ سابق کرکٹر نے کہا کہ ”اس کے باﺅلنگ ایکشن اور رن اپ میں چند تکنیکی خامیاں تھیں جنہیں دور کرنے کیلئے ہم نے پی ایس ایل کے دوران اس کی مدد کی۔ ہم نے اس سے بات چیت کی اور اسے شین وارن کی مثال دی جس کا وہ بہت بڑا مداح ہے۔ ہم نے اسے مشتاق احمد کی تکنیک کے بارے میں بھی بتایا اور پھر سٹورٹ میک گل کا نام بھی اس کے سامنے لیا کہ کس طرح یہ سارے سپنرز وکٹ کے قریب آتے تھے۔“

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
انہوں نے کہا کہ”ہمیں اس کا رن اپ تھوڑا سیدھا کرنا تھا، اور ایسا کرنے کیلئے ہم نے اسے سپیشل ڈانس سٹیپس کروائے۔ ان ڈانس سٹیپ کی نشاندہی ہوٹل میں اس کے کمرے کے کارپٹ پر کی گئی تاکہ وہ سونے سے پہلے پریکٹس کر سکے اور ایک ہی ہفتے بعد اس کا رن اپ ٹھیک ہو گیا۔“

مزید :

کھیل -