سڈنی ٹیسٹ : پہلے روز کا کھیل ختم ، آسٹریلوی اوپنرز کی سنچریاں ، 3وکٹوں کے نقصان پر365رنز بنا لیے

سڈنی ٹیسٹ : پہلے روز کا کھیل ختم ، آسٹریلوی اوپنرز کی سنچریاں ، 3وکٹوں کے ...
سڈنی ٹیسٹ : پہلے روز کا کھیل ختم ، آسٹریلوی اوپنرز کی سنچریاں ، 3وکٹوں کے نقصان پر365رنز بنا لیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کےخلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے روزمقررہ 88اوورز میں میزبان آسٹریلیا نے 3وکٹوں پر 365رنز بنا لیے ۔
تفصیلات کے مطابق سڈنی میں کھیلے جار ہے تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو مفید ثابت ہوا ۔ اوپنر ڈیوڈ وارنر اور میٹ رینشا نے پر اعتماد انداز میں اننگز کا آغاز کیا ۔وارنر نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 78گیندوں پر 17چوکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی اور پھر 95گیندوں پر 113سکور بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر آﺅٹ ہوگئے ۔اوپنر میٹ رینشا 275گیندوں کا سامنے کر کے 167رنز کے ساتھ ناقابل شکست ہیں جبکہ پیٹر ہینڈز کومب 40رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں ۔میزبان ٹیم کے کھلاڑیوں نے پاکستانی بولنگ کو ناکام بنا تے ہوئے پہلے روز مقررہ 88اوورز میں 365رنز بنا کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی۔

وادی کاغان جانے والوں کیلئے بڑی مشکل کھڑی ہو گئی ،تفصیلی خبر کیلئے یہاں کلک کریں

آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 248 کے سکور پرگری جب ڈیوڈ وارنر 113سکور بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر سرفراز کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے ، بعد میں عثمان خواجہ بیٹنگ کیلئے آئے جو 13 کے انفرادی سکور پر وہاب ریاض کی گیند پر سرفراز احمد کو کیچ دے بیٹھے تاہم سٹیون سمیتھ نے میٹ رینشا کے ساتھ اننگز کو مزید آگے بڑھایا مگر پھر وہ بھی 24 سکور پر یاسر شاہ کی گیند پر سرفراز کو کیچ تھما بیٹھے۔

سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کے لیے دونوں ٹیموں میں دو دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔آسٹریلیا کی جانب سے کارٹ رائٹ اور پاکستان کی طرف سے شرجیل خان اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔
پاکستانی ٹیم میں سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کے لیے سہیل خان کی جگہ عمران خان کو جبکہ آسٹریلیا نے اسٹیو او کیف کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔قومی ٹیم کی جانب سے وہاب ریاض نے 2اور یاسر شاہ نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا ۔
واضح رہے میزبان ٹیم آسٹریلیا کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-2کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔برسبین میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں کینگروز نے پاکستان کو ایک اننگز اور 18 رنز سے بدترین شکست دی تھی۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -