سڈنی ٹیسٹ: آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وانر تیز ترین سنچری بنانے والے پانچویں کھلاڑی بن گئے

سڈنی ٹیسٹ: آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وانر تیز ترین سنچری بنانے والے پانچویں کھلاڑی ...
سڈنی ٹیسٹ: آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وانر تیز ترین سنچری بنانے والے پانچویں کھلاڑی بن گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر ٹیسٹ میچ میں تیز ترین سنچری بنانے والے دنیا کے پانچویں کھلاڈی بن گئے ۔

تفصیلات کے مطابق سڈنی کرکٹ گراﺅنڈ میں جاری تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں میزبان آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کر نے کا فیصلہ کیا تو اننگز کا آغاز کرنے کیلئے ڈیوڈ وارنر اور میٹ رینشا میدان میں اترے جنہوں نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کر دی ۔

سڈنی ٹیسٹ : پہلے روز کا کھیل ختم ، آسٹریلوی اوپنرز کی سنچریاں ، 3وکٹوں کے نقصان پر365رنز بنا لیے

ڈیوڈ وارنر نے پاکستانی فاسٹ اور سپن باﺅلرز کی خوب درگت بنائی اور وکٹ کے چاروں طرف دلکش سٹروک کھیلتے ہوئے صرف 78گیندوں پر 17چوکوں کی مدد سے تیز ترین سنچری مکمل کی۔ انہوں نے 95گیندوں پر 113سکور بنائے اورسکور بورڈ پر 248 کے ٹوٹل پر وہاب ریاض کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہو گئے ۔ وارنر ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھانے کے وقفے سے قبل سنچری بنانے والے دنیا کے پانچویں کھلاڑی بن گئے ہیں جبکہ کھانے کے وقفے سے پہلے آسٹریلوی سر زمین پر سنچری مکمل کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی ہیں ۔ انہوں نے آج تیز ترین سنچری سکور کر کے اپنے ہی ریکارڈ کو بہتر کیا ہے ۔ اس سے قبل وارنر نے ٹیسٹ میچ کے دوران 82گیندوں پر سنچری بنائی تھی ۔

مزید :

کھیل -