پاک، بھارت ٹاکرے پر شاہد آفریدی نے ایسی بات کہہ دی جو آپ کبھی نہ سننا چاہیں گے، شائقین کرکٹ کا سارا جوش و جذبہ ماند پڑ گیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی چیمپینز ٹرافی 2017ءمیں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں صرف ایک دن باقی رہ گیا ہے اور ہر کوئی اپنی اپنی آراءدینے میں مصروف ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ پاکستان نے چیمپینز ٹرافی میں کوئی میچ کھیلے بغیر ہی نیا ریکارڈ قائم کر دیا، پہلی ٹیم بن گئی جس نے۔۔۔
سٹار آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی نے بھی اس میچ سے متعلق اپنے دل کی بات کہہ دی ہے تاہم ان کے دل کی بات سن کر شائقین کرکٹ خاصے مایوس ہو ئے ہیں۔
آئی سی سی کیلئے لکھے گئے کالم میں شاہد آفریدی نے کہا کہ ”پاکستان کا پرجوش سپورٹر ہونے کے ناطے، یہ فطری بات ہے کہ میں چاہوں گا میری ٹیم کسی بھی ٹیم بالخصوص بھارت کے خلاف جیتے۔ لیکن حالیہ تاریخ اور بھارتی سکواڈ کی مضبوطی کے باعث اسے اس میچ کیلئے برتری حاصل ہے۔“
انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی کی قیادت میں بھارتی ٹیم ایک مضبوط بیٹنگ لائن کی مالک ہے جو کسی بھی باﺅلنگ اٹیک کی ’چمڑی‘ ادھیڑ سکتی ہے۔ ٹاپ آرڈر کے حوالے سے کوہلی کی صلاحیتوں کے بارے میں ہر کوئی جانتا ہے اور انہوں نے ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں چند بہت ہی یادگار اننگز کھیل رکھی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ بھارت کیخلاف میچ کیلئے 9 کھلاڑیوں کے نام فائنل ہو گئے، جبکہ مزید 2 ناموں کیلئے 4 کھلاڑیوں میں مقابلہ جاری۔۔۔ کون سے نام فائنل ہوئے اور کن میں مقابلہ ہو رہا ہے؟ تفصیلات جان کر آپ کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی
انہوں نے پاکستانی ٹیم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں بھارت کے خلاف فتح حاصل کرنی ہے تو باﺅلرز کو وقفے وقفے سے وکٹیں لیتے رہنا ہو گا کیونکہ مڈل آرڈر میں یووراج سنگھ اور دھونی جیسے بلے بازوں کی موجودگی میں بھارتی بیٹنگ لائن مزید مضبوط ہوتی ہے، اس لئے آپ آرام سے بیٹھے رہنے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔