”شاہد آفریدی کا دماغ۔۔۔“ گوتم گمبھیر نے لڑائی سے متعلق شاہد آفریدی کے بیان پر انتہائی غیر مناسب بیان دیدیا، ایسی بات کہہ دی کہ جان کر آپ کو بھی بے حد غصہ آئے گا

”شاہد آفریدی کا دماغ۔۔۔“ گوتم گمبھیر نے لڑائی سے متعلق شاہد آفریدی کے بیان ...
”شاہد آفریدی کا دماغ۔۔۔“ گوتم گمبھیر نے لڑائی سے متعلق شاہد آفریدی کے بیان پر انتہائی غیر مناسب بیان دیدیا، ایسی بات کہہ دی کہ جان کر آپ کو بھی بے حد غصہ آئے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سٹار آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی اور بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر کے درمیان میدان میں ہونے والی تلخ کلامی کے بارے میں سب ہی جانتے ہیں۔ یہ واقعہ اس وقت ایک بار پھر تازہ ہو گیا جب شاہد آفریدی نے اپنے ایک کالم میں اس کا تذکرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ بھارت کیخلاف میچ کیلئے 9 کھلاڑیوں کے نام فائنل ہو گئے، جبکہ مزید 2 ناموں کیلئے 4 کھلاڑیوں میں مقابلہ جاری۔۔۔ کون سے نام فائنل ہوئے اور کن میں مقابلہ ہو رہا ہے؟ تفصیلات جان کر آپ کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی
گوتم گمبھیر اور شاہد آفریدی کے درمیان 2007ءمیں کھیلے گئے میچ میں ٹکر ہوئی اور پھر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جسے پوری دنیا نے دیکھا۔ شاہد آفریدی کا اس معاملے میں کہنا تھا کہ گوتم گمبھیر اس واقعے کو بھلا نہیں پائے اور وہ ان کے علاوہ بھارت کے کسی بھی کرکٹر کے دوست بن سکتے ہیں۔


شاہد آفریدی کے اس بیان پر گوتم گمبھیر بھی میدان میں آ گئے ہیں جنہوں نے ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ” آفریدی کا دماغ ان کی عمر کے حساب سے بڑا نہیں ہوا۔“ ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانیوں کھلاڑیوں کے ساتھ بہت اچھے تعلقات رکھتے ہیں مگر جب کھلاڑی ایک دوسرے کو میدان میں داغدار کرتے ہیں تو حالات بدل جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ پاکستان نے چیمپینز ٹرافی میں کوئی میچ کھیلے بغیر ہی نیا ریکارڈ قائم کر دیا، پہلی ٹیم بن گئی جس نے۔۔۔
پروگرام میں شریک شعیب اختر نے ان کے جواب پر ہنستے ہوئے کہا کہ دونوں کے درمیان غلط فہمی ہوئی ہے اور دونوں اچھے انسان ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگلی مرتبہ دونوں کی ملاقات ہو اور یہ ایک دوسرے کو گلے لگا لیں تو انہیں بالکل بھی حیرانی نہیں ہو گی۔

مزید :

کھیل -