جنوبی افریقہ کی تباہ کن باﺅلنگ، سری لنکا کو96رنز سے شکست دے دی

جنوبی افریقہ کی تباہ کن باﺅلنگ، سری لنکا کو96رنز سے شکست دے دی
جنوبی افریقہ کی تباہ کن باﺅلنگ، سری لنکا کو96رنز سے شکست دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی چمیئنز ٹرافی کے تیسرے میچ کے دوران جنوبی افریقہ کے باﺅلرز کی تباہ کن باﺅلنگ کے سامنے سری لنکن بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئے 300رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ساری ٹیم203رنز پر آﺅٹ ہوگئی ۔سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے دوران جنوبی افریقہ نے 96رنز سے سری لنکا کو شکست دے کر 2پوائنٹس حاصل کرلئے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2017 ءکے تیسرے ایک روزہ میچ میں سری لنکا کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے جنوبی افریقہ کی ٹیم نے مقررہ50اورز میں6وکٹوں کے نقصان پر299رنز بنائے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ہاشم آملہ 103رنز بنا کر نمایاں سکورر رہے ، اس کے علاوہ کوئنٹن ڈی کوک23,فاف ڈوپلیسی75، اے بی ڈیویلیئر نے 4 ڈیوڈ ملر18جبکہ کرس مورس 20رنز بنا سکے، جین پال ڈومینی38رنز جبکہ وین پارنیل 7رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے ۔ سری لنکا کی جانب سے نوان پردیپ نے 2 جبکہ راک راسکمال اور سیکوگے پرسنا نے 1,1 وکٹ حاصل کی۔
300 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی جانب سے ڈکویلا اور تھرنگا نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 69 رنز بنانے کے بعد ڈکویلا مورنی مورکل کی گیند پر 41 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئے۔کوسل مینڈس کو 11 کے انفرادی سکور پر مورس نے آﺅٹ کیا جبکہ چندی مل 12 ہی رنز بنا کر رن آﺅٹ ہوئے۔عمران طاہر نے کپوگیدیرا کو صفر پر آوٹ کر کے اپنی ٹیم کو چوتھی کامیابی دلوائی۔سری لنکا کی جانب سے اپل ترنگا57رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، چمارا کپوچندرا 12، تھیسارا پریرا44رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے عمران طاہر نے شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8اورز میں 27رنز دے کر4کھلاڑیوں کو پویلین کی رہ دکھائی اور مین آف دی میچ رہے۔

مزید :

کھیل -