”پانامہ کے بعد گلالئی ایشو ہو گیا، کیا ہم۔۔۔“ شاہد خان آفریدی بھی بالآخر میدان میں آ گئے، سٹار آل راﺅنڈر نے ایسی بات کہہ دی کہ سیاستدانوں کے سر شرم سے جھک جائیں گے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پانامہ کیس کے فیصلے نے ملکی سیاست میں ہلچل برپا کی تو عائشہ گلالئی کے عمران خان پر الزامات سے ملکی سیاسی منظرنامے میں بھونچال آ گیا ہے۔ لیکن شاہد خان آفریدی اس تمام معاملے سے نالاں نظر آ رہے ہیں جن کا کہنا ہے کہ ایسے معاملات سے ہم دنیا بھر میں اپنا مذاق بنوا رہے ہیں۔ انہوں نے سیاستدانوں سے ’معصومانہ‘ سوال کیا ہے کہ کیا وہ مل کر ملک کیلئے کچھ نہیں کر سکتے؟
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ عمران خان پر بدکرداری کے الزامات، عائشہ گلالئی کیخلاف سب سے بڑا ایکشن لے لیا گیا، ایسا کام کرنے کا اعلان ہو گیا جس کے بارے میں انہوں نے خوابوں میں بھی نہ سوچا ہو گا
شاہد آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ”پاکستان میں سیاست صرف ایک دوسرے کی عزت اچھالنا ہے؟ ہم سب کو خود کو سنبھالنا ہوگا ہمیں آنے والی نسلوں کا سوچنا ہے ۔ میڈیا سے میری درخواست ہے کے اپنا اصل کردار نبھائے، ملک اور ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے والوں کو کوریج نا دے۔ پاکستان کی عزت اور وقار بڑھانا ہم سب پر لازم ہے ہم دنیا بھر میں اپنا مذاق بنوا رہے ہیں۔“
پاکستان میں سیاست صرف ایک دوسرے کی عزت اچھالنا ہے؟ ہم سب کو خود کو سنبھالنا ہوگا ہمیں آنے والی نسلوں کا سوچنا ہے 1/2
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) August 4, 2017
پاکستان کی عزت اور وقار بڑھانا ہم سب پر لازم ہے ہم دنیا بھر میں اپنا مذاق بنوا رہے ہیں 2/3
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) August 4, 2017
میڈیا سے میری درخواست ہے کے اپنا اصل کردار نبھاے ملک اور ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے والوں کو کوریج نا دے
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) August 4, 2017
اس کے بعد انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا پاکستان اس سٹیج پر ہے کہ ہم اسے آگے لے کر جائیں، یہ سارے سیاستدان ملک کر ملک کیلئے کچھ نہیں کر سکتے؟ ان کا کہنا تھا کہ یہاں پڑھے لکھوں کا ان پڑھوں سے زیادہ برا حال ہے، پانامہ کے بعد گلالئی کا ایشو ہو گیا کہ ہم اسی طرح لڑتے رہیں گے ؟ ملک کی صورتحال دیکھ کر بہت دکھ اور افسوس ہوتا ہے، لوگ ترقی کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں اس لئے حکومت سے درخواست ہے کہ تعلیم اور روزگار پر خصوصی توجہ دی جائے ۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”میں یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ عائشہ گلالئی نے مجھے عمران خان کے میسیجز دکھائے کیونکہ۔۔۔“حامد میز نے نئی بات کہہ دی، ہر کسی کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ فاﺅنڈیشن کے ذریعے سیاستدان والا کام کر رہا ہوں ۔ میں سمجھتا ہوں کہ اس وقت ملک کو آگے لے جانے کی ضرورت اور نوجوان نسل کو سوچنے کی ضرورت ہے کیونکہ کوئی بھی جان بوجھ کر مجرم نہیں بنتا مگر بیروزگاری مجبور کر دیتی ہے ۔