”یہ پاکستان کے تگڑے شیر تھے، بولتے تھے آﺅ سیدھا۔۔۔“ بھارتی پروگرام بگ باس میں آفریدی، شعیب اختر، عمران خان سمیت پاکستانی کھلاڑیوں کی دھوم، شرکاءکیا گفتگو کر رہے ہیں؟ ویڈیو نے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا

”یہ پاکستان کے تگڑے شیر تھے، بولتے تھے آﺅ سیدھا۔۔۔“ بھارتی پروگرام بگ باس ...
”یہ پاکستان کے تگڑے شیر تھے، بولتے تھے آﺅ سیدھا۔۔۔“ بھارتی پروگرام بگ باس میں آفریدی، شعیب اختر، عمران خان سمیت پاکستانی کھلاڑیوں کی دھوم، شرکاءکیا گفتگو کر رہے ہیں؟ ویڈیو نے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) شاہد آفریدی، انضمام الحق، شعیب اختر ۔۔۔ ان کا تو گینگ ہوتا تھا۔۔۔ یہ سارے کے سارے لڑکے تھے پاکستان کے تگڑے، کہ ’بھیڑو‘ آﺅ سیدھا، شیر تھے سارے کے سارے۔ “ 

یہ بھی پڑھیں۔۔۔نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 میچوں میں اوپننگ کون کرے گا؟ ایسے کھلاڑی کا نام سامنے آ گیا جو پاکستانیوں کے دلوں پر راج کرتا ہے، جان کر آپ بھی خوشی سے نہال ہو جائیں گے

یہ الفاظ کسی پاکستانی کے نہیں ہیں بلکہ اس بھارتی لڑکے کے منہ سے نکلے ہیں جو سلمان خان کے مشہور پروگرام ”بگ باس“ میں ہے اور اس کیساتھ گفتگو کرنے والی عرشی خان نے پاکستانی کھلاڑیوں کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے۔ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے اور پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند ہو گئے ہیں۔
شاہد آفریدی کا ذکر کرتے ہوئے تو یہاں تک کہہ دیا گیا کہ ”اس کا پاکستان میں زبردست کنٹرول ہے۔ ارے اس کا تو بھارت میں زبردست کنٹرول ہے پاکستان تو دور کی بات ہے۔“
عرشی خان شاہد آفریدی کی خوبصورتی اور سادہ زندگی سے متاثر نظر آئی تو لڑکا ان کے غصے کی بات کرتا رہا۔ اور جب بات ہوئی انضمام الحق، شاہد آفریدی اور شعیب اختر کے دور کے کھلاڑیوں کی تو لڑکا بولا کہ ”شاہد آفریدی، انضمام الحق، شعیب اختر ۔۔۔ ان کا تو گینگ ہوتا تھا۔۔۔ یہ سارے کے سارے لڑکے تھے پاکستان کے تگڑے، کہ ’بھیڑو‘ آﺅ سیدھا، شیر تھے سارے کے سارے۔ “ 

 یہ بھی پڑھیں۔۔۔نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 15 حتمی کھلاڑیوں کا فیصلہ ہو گیا، کئی مہینوں بعد ایسے کھلاڑی کو بھی شامل کر لیا گیا کہ جان کر ہی آپ حیرت سے اچھل پڑیں گے

اس موقع پر مذکورہ لڑکا عمران خان کا نام یاد کرنے کی کوشش کرتا رہا مگر باوجود کوشش کہ یاد نہ کر پایا تو کہنے لگا ”یار ایک اور کرکٹر بھی تھا بہت خوبصورت۔“ عرشی خان نے اس کی مشکل آسان کر دی اور عمران خان کا نام بتا دیا اور ساتھ یہ کہنا بھی نہ بھولی کہ ”وہ تو اب بھی بہت خوبصورت ہے۔“

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید :

کھیل -