”پہلا میچ ہارے تو مکی آرتھر نے میٹنگ میں کہا کہ۔۔۔“ اظہر علی نے پہلا میچ ہارنے کے بعد ہونے والی میٹنگ سے پردہ اٹھا دیا، ایسی بات کہہ دی کہ جان کر آپ بے اختیار کہیں گے” ہمارا کوچ مکی آرتھر“
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے پہلے میچ میں بھارت کیخلاف میچ ہار کر جہاں پوری قوم مایوس تھی وہیں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی خاصی مایوسی کا شکار تھے تاہم اس موقع پر ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے جو کیا وہ بھی اس تاریخی جیت کیساتھ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”میچ جیت کر جب گھر گئے تو ڈانٹ تو نہیں پڑی؟“ میزبان کے سوال پر شعیب ملک نے ایسا جواب دیدیا کہ وزیراعظم بھی قہقہہ لگانے پر مجبور ہو گئے، پورا ہال تالیوں سے گونج اٹھا
وزیراعظم ہاﺅس میں جاری تقریب میں شریک اظہر علی کو سٹیج پر بلایا گیا تو انہوں نے پہلا میچ ہارنے کے بعد ہونے والی میٹنگ سے پردہ اٹھایا تو سب ہی دنگ رہ گئے اور کوچ مکی آرتھر کو خراج تحسین پیش کئے بغیر نہ رہ سکے۔
انہوں نے بتایا کہ پہلا میچ ہارنے کے بعد مایوسی ہوئی تھی اور اس وقت تمام کھلاڑی مایوس تھے تاہم اس موقع پر ہیڈ کوچ نے انتہائی اہم کردار ادا کیا اور فوراً ایک میٹنگ بلائی جس میں انہوں نے کہا کہ ہم میچ ہارے ہیں ٹورنامنٹ نہیں ہارے، ابھی دو میچ باقی ہیں اور یہ جیت کر ہم آگے جا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کی دھجیاں اڑانے والے محمد عامر وزیراعظم ہاﺅس نہیں گئے، مگر کیوں؟ حقیقت جان کر آپ کو بیک وقت خوشی اور افسوس ہو گا
اظہر علی نے بتایا کہ کوچ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ شہر چھوڑنے سے پہلے اس میچ میں کی گئی تمام غلطیوں پر غور کرنا ہے اور باہر نکلنے سے پہلے خود کو پرسکون کرنا ہے تاکہ جو لوگ یہاں موجود ہیں انہیں ہمارے چہرے دیکھ کر امید بندھے۔