ہمارے بیٹسمین ابھی تک پرانی طرز پر بیٹنگ کررہے ہیں،مجھے کوئی یہ بات سمجھادے کہ جنید خان کو کیوں باہربٹھاتے ہیں؟:شعیب اختر

ہمارے بیٹسمین ابھی تک پرانی طرز پر بیٹنگ کررہے ہیں،مجھے کوئی یہ بات سمجھادے ...
ہمارے بیٹسمین ابھی تک پرانی طرز پر بیٹنگ کررہے ہیں،مجھے کوئی یہ بات سمجھادے کہ جنید خان کو کیوں باہربٹھاتے ہیں؟:شعیب اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باولرشعیب اختر نے کہا ہے کہ ہمارے بیٹسمین تاحال پرانی طرز پر بیٹنگ کررہے ہیں،جدید کرکٹ میں 300 رنز کرنا عام بات ہے،مجھے کوئی یہ بات سمجھا دے کہ جنیدخان کو باہر کیوں بٹھاتے ہیں؟

بھارتی ٹیم گرین شرٹس کو کتنا ہدف دے گی؟ رمیز راجہ کا ایسا ٹویٹ سامنے آگیا کہ جان کر آپ کو بھی سخت حیرت ہوگی

سنجی ٹی وی جیو نیو ز سے گفتگوکرتے ہوئے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر کا قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے خرا ب کارکردگی پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 300رنز بنا نا آج کے دور میں عام بات ہے،ہمارے بیٹسمین نے پتہ نہیں کہاں سے میچ کھیلنا سیکھا ہے کہ 26گیندوں سے 7رنز بنا رہے ہیں۔ہماری ٹیم کی سلیکشن ٹھیک نہیں ہوئی،کامران اکمل کو اوپنر لے کر جانا چاہیے تھاجبکہ شعیب ملک کو فورم میں آنے میں وقت لگتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب بیرون ملک میچ کھیلنے جاتے ہوتو آپ کو یہ پتا ہونا چاہیے کہ آپ کس کے ساتھ کھیل رہے ہو اور کس طریقے سے کھیلناہے۔آج بھارت کی ٹیم اچھی ہے اور ہمیں اس بات کو تسلیم کرنا ہوگا۔

مزید :

کھیل -