پاکستان بمقابلہ یواے ای ، صہیب مقصود نے ’تاریخی‘ وکٹ لے لی

پاکستان بمقابلہ یواے ای ، صہیب مقصود نے ’تاریخی‘ وکٹ لے لی
پاکستان بمقابلہ یواے ای ، صہیب مقصود نے ’تاریخی‘ وکٹ لے لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیپئر(مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈکپ 2015ءمیں پاکستانی باﺅلرصہیب مقصود نے یواے ای کے خرم خان کے آﺅٹ ہونے کے ساتھ ہی ون ڈے کی اپنی پہلی وکٹ لے لی ہے ۔
تقریباً28سالہ صہیب مقصود یواے ای کیخلاف کھیلے جانیوالے میچ سے قبل 21میچ کھیل چکے ہیں اور تین اننگز میں باﺅلنگ کرائی جس دوران چوبیس بالوں پر 26رنز دیئے لیکن کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے ۔
بدھ کو متحدہ عرب امارات کے خرم خان صہیب مقصود کا پہلا شکار بن گئے ۔ خرم خان ایک چھکے اور تین چوکوں کی مدد سے 43رنز بناکر صہیب مقصود کی بال پر وہاب ریاض کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے ۔

مزید :

کھیل -