انضمام الحق نے ٹی 10لیگ کی ٹیم خرید لی ،ٹیم کا نام کیا ہے ؟تمام تفصیلات سامنے آ گئیں

انضمام الحق نے ٹی 10لیگ کی ٹیم خرید لی ،ٹیم کا نام کیا ہے ؟تمام تفصیلات سامنے آ ...
انضمام الحق نے ٹی 10لیگ کی ٹیم خرید لی ،ٹیم کا نام کیا ہے ؟تمام تفصیلات سامنے آ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی کرکٹ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے یو اے ای میں شیڈول ٹی 10 لیگ کی ایک ٹیم خرید لی جس پر بورڈ حکام ناخوش نظر آتے ہیں۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی کرکٹ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے یو اے ای میں شیڈول ٹی 10 لیگ کی ایک ٹیم خرید لی جس پر بورڈ حکام ناخوش نظر آتے ہیں. اس حوالے سے چیئر مین نجم سیٹھی روس میں چھٹیاں گزار کر واپس آنے کے بعد ان سے بات کریں گے، 10 اوورز فی اننگز پر مشتمل میچز کا حامل ایونٹ 21 سے 24 دسمبر تک شارجہ میں کھیلا جائے گا، اس کیلئے انضمام کو چیف مینٹور بھی مقرر کیا گیا ہے، وہ پی سی بی سے بطور چیف سلیکٹر ماہانہ تقریباً15 لاکھ روپے وصول کرتے ہیں، بورڈ سے ہی ٹکٹ، رہائش کی سہولت اور ڈیلی الاو¿نس لے کر وہ ون ڈے سیریز کیلئے مشاورت کے نام پر دبئی گئے، مگر وہاں گزشتہ روز ٹی 10 لیگ کی تقریب میں شرکت کی، ایونٹ میں وہ پنجابی لیجنڈز نامی ٹیم کے مالک ہیں۔

مزید :

کھیل -