سری لنکا کے انجیلو میتھیوز اور لاستھ ملنگا بھی پاکستان سپر لیگ کے لیے رضا مند
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان سپر لیگ کے لیے بین الاقوامی کرکٹروں نے رضا مندی ظاہر کرنا شروع کر دی ہے ۔پی ایس ایل منتظمین کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے لیے سری لنکا کے کپتان انجیلو میتھیوز اور لا ستھ ملنگا نے پی ایس ایل سنٹر ل کنٹریکٹ پر دستخط کردیئے ہیں ۔پی ایس ایل منتظمین نے بتا یا ہے کہ انگلینڈ کے کیون پیٹرسن اور ویسٹ انڈیز کے کرس گیل سے بھی مذاکرات جاری ہیں اور دونوں کھلاڑیوں کی جانب سے رضا مندی کی امید ہے ۔