انگلش پریمیئر لیگ: چیلسی نے مانچسٹر سٹی کو 3-1 سے شکست دے دی

انگلش پریمیئر لیگ: چیلسی نے مانچسٹر سٹی کو 3-1 سے شکست دے دی
انگلش پریمیئر لیگ: چیلسی نے مانچسٹر سٹی کو 3-1 سے شکست دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانچسٹر(مانیٹرنگ ڈیسک) انگلش پریمیئر لیگ میں چیلسی نے مانچسٹر سٹی کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا ،چیلسی 34پوائنٹس کے ساتھ اب پہلے نمبر پر ہے۔

مومنہ مستحسن اسلام آباد یونائیٹڈ کی سفیر مقرر

تفصیلات کے مطابق مانچسٹر میں ہونے والے میچ میں ہوم ٹیم کو 45ویں منٹ میں اوون گول کے ذریعے برتری ملی لیکن کھیل کے دوسرے ہاف میں چیلسی کے کھلاڑی ڈیگو کوسٹا نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ساٹھ ویں منٹ میں میچ برابر کر دیا۔پہلے گول کے دس منٹ بعد ہی ولئین نے گول بنا کر چیلسی کو برتری دلائی جبکہ کھیل کے آخری لمحات میں ہازرڈ نے ایک اور گول کر کے چیلسی کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے فتح دلا دی۔ چیلسی 14 میچز میں 34 پوائنٹس حاصل کر کے پہلے نمبر پر ہے جبکہ مانچسٹر سٹی کے 30 پوائنٹس ہیں۔

مزید :

کھیل -