ون ڈے رینکنگ، نیوزی لینڈ نے بھارت سے تیسری پوزیشن چھین لی، آسٹریلیا کی پہلی پوزیشن بھی خطرے میں

ون ڈے رینکنگ، نیوزی لینڈ نے بھارت سے تیسری پوزیشن چھین لی، آسٹریلیا کی پہلی ...
ون ڈے رینکنگ، نیوزی لینڈ نے بھارت سے تیسری پوزیشن چھین لی، آسٹریلیا کی پہلی پوزیشن بھی خطرے میں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف چیپل ہیڈلی سیریز جیت کر ون ڈے رینکنگ میں بھارت سے تیسری پوزیشن چھین لی ہے اور آسٹریلیا کی پہلی پوزیشن بھی خطرے میں ڈال دی ہے جبکہ پاکستان بدستور آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔

TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق آسٹریلیا 118 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہے تاہم اس کی اجارہ داری خطرے میں پڑ گئی ہے کیونکہ جنوبی افریقہ نے بھی سری لنکا کے خلاف مسلسل تین میچ جیت کر 118 پوائنٹس حاصل کر لئے ہیں اور معمولی فرق کے ساتھ دوسری پوزیشن پر موجود ہے۔ نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کیخلاف چیپل ہیڈلی سیریز جیت کر 113 پوائنٹس حاصل کر کے بھارت سے تیسری پوزیشن چھین لی ہے اور بھارت 112 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر آ گیا ہے۔

شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے
رینکنگ میں انگلینڈ 107 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں، سری لنکا 100 پوئنٹس کے ساتھ چھٹے، بنگلہ دیش 91 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں اور پاکستان 89 پوائنٹس کے ساتھ بدستور آٹھویں پوزیشن پر ہے۔ دو بار ٹی 20 ورلڈکپ کی فاتح ویسٹ انڈیز کا بھی رینکنگ میں برا حال ہے اور وہ 86 پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر ہے جبکہ افغانستان کی ٹیم 52 پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔

مزید :

کھیل -