”چھکے تو شائد 2 مارے تھے البتہ۔۔۔“ وزیراعظم نے پی سی بی چیئرمین کی جانب سے سنائے گئے واقعے پر ایسی بات کہہ دی کہ شہریار خان کے گال شرم سے لال ہو گئے

”چھکے تو شائد 2 مارے تھے البتہ۔۔۔“ وزیراعظم نے پی سی بی چیئرمین کی جانب سے ...
”چھکے تو شائد 2 مارے تھے البتہ۔۔۔“ وزیراعظم نے پی سی بی چیئرمین کی جانب سے سنائے گئے واقعے پر ایسی بات کہہ دی کہ شہریار خان کے گال شرم سے لال ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین شہریار خان نے وزیراعظم نواز شریف سے متعلق ایک واقعہ سنایا تو وزیراعظم سے بھی نہ رہا گیا اور اپنے خطاب کے دوران ایسی بات کہہ دی کہ شہریار خان کے گال شرم سے لال ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کی دھجیاں اڑانے والے محمد عامر وزیراعظم ہاﺅس نہیں گئے، مگر کیوں؟ حقیقت جان کر آپ کو بیک وقت خوشی اور افسوس ہو گا
وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزراءاعظم، صدور اور ورلڈ الیون کے چند کھلاڑیوں پر مشتمل دوستانہ میچ ہرارے میں کھیلا گیا تھا اور مخالف ٹیم میں کلائیو لائڈ بھی تھا جو باﺅلنگ کروا رہا تھا۔ اس میں کمزور کھلاڑی نہیں تھے کہ میں نے پانچ چھکے مار دئیے، اس پر شرکاءقہقہے لگانے پر مجبور ہو گئے۔
انہوں نے کہا کہ چھکوں کا تو یاد نہیں البتہ چوکے خوب مارے تھے اور اس میچ میں 36 سکور پر ناٹ آﺅٹ رہا تھا جو کسی بھی کھلاڑی کی جانب سے سب سے زیادہ سکور تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں اس وقت پاکستان کا وزیراعظم تھا اور مجھے خوشی تھی کہ مجھے کھیلنے کا موقع ملا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”میچ جیت کر جب گھر گئے تو ڈانٹ تو نہیں پڑی؟“ میزبان کے سوال پر شعیب ملک نے ایسا جواب دیدیا کہ وزیراعظم بھی قہقہہ لگانے پر مجبور ہو گئے، پورا ہال تالیوں سے گونج اٹھا
وزیراعظم نے بتایا کہ اس میچ میں انگلینڈ، آسٹریلیا کے وزراءاعظم اور مالدیپ کے صدر بھی کھیل رہے تھے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ بچپن سے ہی جب بھی کبھی مجھے باﺅنسر آیا تو مجھ سے برداشت نہیں ہوتا تھا اور میں بھی ہک شاٹ کھیل کر چھکا اور چوکا لگا دیتا تھا اور کم از کم چوکا ضرور کامیاب ہو جاتا تھا۔

مزید :

کھیل -