سعید اجمل اور شاہ خان آفریدی ایک دوسرے کے سامنے آ گئے ، بڑا امتحان

سعید اجمل اور شاہ خان آفریدی ایک دوسرے کے سامنے آ گئے ، بڑا امتحان
سعید اجمل اور شاہ خان آفریدی ایک دوسرے کے سامنے آ گئے ، بڑا امتحان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی سعید اجمل اور شاہد خان آفریدی آج ایک دوسرے کے مد مقابل ہوں گے ۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں کھیلی جانے والی انگلش ٹی 20 لیگ میں شاہد خان آفریدی اور سعید اجمل آپس میں ٹکرائیں گے ۔

نیٹ ویسٹ ٹی 20 بلاسٹ میں شاہد خان آفریدی نورتھینٹس اور سعید اجمل نارتھ ہیمپٹن کی نمائندگی کر رہے ہیں ۔ نور تھینٹس اور ناتھ ہیممپٹن کی ٹیمیں آج رات (پاکستانی وقت کے مطابق) رات ساڑھے 10 بجے کھیلا جائے گا ۔ اس سے قبل شاہد خان آفریدی وار کشائرز کے خلاف انگلش ٹی 20 میں ڈیبیو کر چکے ہیں لیکن اس میچ میں وہ کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکے تھے ۔ انہوں نے بیٹنگ میں 11 گیندوں پر 16 رنز سکور کیا تھا اور باﺅلنگ میں انہوں نے 4 اوورز کے کوٹے میں 29 رنز دے کر کوئی وکٹ حاصل نہیں کی تھی ۔

دوسری جانب پاکستانی باﺅلر سعید اجمل اپنا باﺅلنگ ایکشن تبدیل کرنے کے بعد ایونٹ میں ڈیبیو کریں گے ۔ یاد رہے نارتھ ہیمپٹن میں جنوبی ایشیائی باشندوں کی بڑی تعداد موجود ہے اور اسی وجہ سے میچ دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں شائقین کی آمد متوقع ہے ۔

مزید :

کھیل -