ویرات کوہلی نے ریٹائرمنٹ سے متعلق اہم اعلان کر دیا، پوری دنیا میں اپنے مداحوں کو پریشان کر دیا
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) مایہ ناز بھارتی بلے باز ویرات کوہلی آج اپنی 29 ویں سالگرہ منا رہے ہیں تاہم حیران کن طور پر انہوں نے یادگار دن کے موقع پر اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق اہم اعلان کر دیا ہے۔
کم عرصے میں بہت سے ریکارڈ اپنے نام کرنے والے ویرات کوہلی اپنی عمدہ کارکردگی اور صلاحیتوں کی بدولت پوری دنیا میں اپنا لوہا منوا چکے ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ اس روز وہ کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے جب انہیں محسوس ہو گا کہ وہ جیت کے جذبے اور انرجی کے بغیر میدان میں کھڑے ہیں۔
ایک انٹرویو کے دوران ویرات کوہلی نے کہا کہ ”جب ناکامیوں سے پیچھے ہٹنے کی کوشش ماند پڑ جائے اور بار بار کوشش کرنے کی قابلیت ختم ہو جائے، تو ایسے موقع پر ایک سپورٹس مین کیلئے اپنا کام جاری رکھنا ناممکن ہو جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔کسی بھی صورت میں سرنڈر نہیں کریں گے : محمد یاسین ملک
میں اس روز کھیلنا بند کر دوں گا جب میں یہ محسوس کروں گا کہ میں میدان میں جیت کے جذبے اور انرجی کے بغیر کھڑا ہوا۔جب میچ میں صرف شریک ہونا ہی مقصد ہوا اور میں ٹیم کی جیت میں اپنا کوئی حصہ نہ ڈال سکوں، تو میں کرکٹ جاری نہیں رکھوں گا اور ریٹائر ہو جاﺅں گا۔“