”فخر زمان میں تکنیکی خرابی ہے ،اس پر کیا کہیں گے ؟“خاتو ن سپورٹس اینکر زینب عباس نے کپتان سرفراز احمد سے سوال کیا تو انہوں نے ایسا جواب دے دیا کہ آپ کو بھی یقین نہ آئے گا

”فخر زمان میں تکنیکی خرابی ہے ،اس پر کیا کہیں گے ؟“خاتو ن سپورٹس اینکر زینب ...
”فخر زمان میں تکنیکی خرابی ہے ،اس پر کیا کہیں گے ؟“خاتو ن سپورٹس اینکر زینب عباس نے کپتان سرفراز احمد سے سوال کیا تو انہوں نے ایسا جواب دے دیا کہ آپ کو بھی یقین نہ آئے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ہر کھلاڑی میں خامیاں ہوتی ہیں ،اسی طرح فخر زمان میں بھی کچھ چیزیں ہیں لیکن میں انہیں پوری سپورٹ دیتا ہوں ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے پروگرام”کرکٹ دیوانگی “میں سپورٹس اینکر زینب عباس نے سوال کیا کہ فخر زمان میں تکنیکی خامیاں ہیں ،اس بارے میں کیا کہیں گے ؟۔اس پر جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں میں کوئی نہ کوئی خامی ہوتی ہے ،ہمارا کام ہے کہ فخر زمان کو سپورٹ کریں ۔انہوں نے بتا یا کہ بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور اور مکی آرتھر فخر زمان کی ٹیکنیک پر کام کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں ان سے بات بھی ہوئی ہے۔سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ہمیں چاہیے کہ جو کھلاڑی پرفارمنس کر رہا ہے اس کو سپورٹ کریں ۔ احمد شہزاد سے متعلق سوال پرانہوں نے کہا کہ سب کھلاڑیوں پر مشکل وقت آتا ہے ،احمد شہزاد بھی مشکل دور سے گزر رہے ہیں ،احمد شہزاد اچھی شارٹس کھیل رہا ہے لیکن گیپ میں نہیں جاتیں ،مجھے امید ہے وہ دوبارہ کم بیک کریں گے اور قومی ٹیم میں شامل ہو کر اچھا کھیل پیش کریں گے ۔
مزید خبریں :ویرات کوہلی نے ریٹائرمنٹ سے متعلق اہم اعلان کر دیا، پوری دنیا میں اپنے مداحوں کو پریشان کر دیا

مزید :

کھیل -