دوسرا ٹی 20: بھارتی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے کم ترین سکور 92 پر آﺅٹ ہو گئی

دوسرا ٹی 20: بھارتی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے کم ترین سکور 92 پر آﺅٹ ہو گئی
دوسرا ٹی 20: بھارتی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے کم ترین سکور 92 پر آﺅٹ ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کٹک (مانیٹرنگ ڈیسک) دوسرے ٹی 20 میچ میں جنوبی افریقہ نے بھارتی سورماﺅں کو تگنی کا ناچ نچا دیا، باﺅلرز نے بھارتی بلے بازوں کو ایسا گھمایا کہ پوری ٹیم ہی 92 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، ”گھر کے شیر“ گھر میں ہی ”گیدڑ“ بن گئے اور ٹی 20 کرکٹ میں اپنے دوسرے کم ترین سکور پر آﺅٹ ہو گئے۔

نامعلوم کالرز کی معلومات دینے والی حیران کن ایپ اردومیں بھی دستیاب
تفصیلات کے مطابق دوسرے ٹی 20 میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو کوئی بھی بلے باز خاطرخواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا۔ بھارت پہلی وکٹ 28 کے مجموعی سکور پر گری جس کے بعد ”لائن“ ہی لگ گئی اور بلے باز کریز پر محض ”حاضری“ دینے ہی آئے۔ بھارت کی جانب سے روہت شرما اور سریش رائنا 22 رنز بنانے میں کامیاب ہو سکے جبکہ 4 بلے باز کوئی سکور بنائے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے اور یوں بھارتی ٹیم ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ میں اپنے دوسرے کم ترین سکور پر آﺅٹ ہو گئی۔ اس سے قبل بھارتی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف کم ترین سکور 74 پر آﺅٹ ہو چکی ہے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے مورکل نے 3 جبکہ عمران طاہر اور موریس نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں۔

اگر آپ یہ خبر بیٹھ کر پڑھ رہے ہیں تو فوراًکھڑے ہوجائیں ،دیر تک بیٹھنا انتہائی نقصان دہ

مزید :

کھیل -