ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری: سرفراز 21درجے ترقی کے بعد 40ویں نمبر پر، باولرز میں عرفان کا گیارواں نمبر

ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری: سرفراز 21درجے ترقی کے بعد 40ویں نمبر پر، باولرز میں ...
ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری: سرفراز 21درجے ترقی کے بعد 40ویں نمبر پر، باولرز میں عرفان کا گیارواں نمبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی نے ون ڈے فارمیٹ میں کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے تحت کوئی بھی پاکستانی بلے باز ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہوسکا  تاہم وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد ترقی کے بعد 40 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی سی سی کی ون ڈے کرکٹ میں کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ کے مطابق انگلینڈ کے خلاف سیریز میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے اور آخری میچ میں پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد رینکنگ میں 21 درجے ترقی پاکر 40 ویں نمبر پر آگئے ہیں جب کہ قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی بھی 15 درجے ترقی پاکر 33 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔البتہ ابتدائی دس کھلاڑیوں میں کوئی پاکستانی جگہ نہ بنا سکا۔جنوبی افریقی کھلاڑی اے بی ڈی ویلیئرز بدستور سرفہرست ہیں جب کہ بھارت کے تین کھلاڑی ابتدائی 10 بہترین بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ 10 بہترین بولرز کی فہرست میں بھی کوئی پاکستانی جگہ نہ بنا سکا تاہم محمد عرفان کا گیارہواں نمبر ہے جب کہ آل راونڈرز میں بھی کوئی پاکستانی ابتدائی 10 کھلاڑیوں میں جگہ بنانے میں ناکام رہا۔

مزید :

کھیل -