مقبوضہ کشمیر میں قومی ترانہ پڑھنے والے کشمیری کرکٹرز کو حراست میں لے لیا گیا

مقبوضہ کشمیر میں قومی ترانہ پڑھنے والے کشمیری کرکٹرز کو حراست میں لے لیا گیا
مقبوضہ کشمیر میں قومی ترانہ پڑھنے والے کشمیری کرکٹرز کو حراست میں لے لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سری نگر(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مقبوضہ کشمیر میں پاکستا ن کا قومی ترانہ پڑھنے والے کشمیری کرکٹرز کوبھارتی پولیس نے حراست میں لے لیا۔

نیو نیوز کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی ٹیم کا یونیفارم پہن کر قومی ترانہ پڑھنے والے 11کھلاڑیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔
سینٹرل کشمیر ڈپٹی انسپکٹر جنرل غلام حسن بھٹ نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تمام کھلاڑی پولیس سٹیشن میں ہیں۔کشمیر ی کرکٹرز کے حق میں پولیس سٹیشن کے سامنے سینکڑوں کشمیر نوجوانوں نے مظاہرہ بھی کیاگیا۔
واضح رہے کہ 2اپریل کو کشمیر ی کرکٹرز نے ہندوستانی وزیراعظم مودی کے دورہ کشمیر کے موقع پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کٹ پہن کرمیچ شروع ہونے سے قبل قومی ترانہ پڑھا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیاپر وائرل ہوئی تھی۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -