”جب بھارتی ٹیم پاکستان آئی تو میں نے تمام کھلاڑیوں کو اپنے گھر بلایا، جیسے ہی کھانا لگا ہر کوئی ایک دم خاموش ہو کر میری شکل دیکھنے لگا کیونکہ۔۔۔“ شاہد آفریدی نے ایسا واقعہ سنا دیا کہ آپ کی بھی ہنسی نہ رکے گی

”جب بھارتی ٹیم پاکستان آئی تو میں نے تمام کھلاڑیوں کو اپنے گھر بلایا، جیسے ...
”جب بھارتی ٹیم پاکستان آئی تو میں نے تمام کھلاڑیوں کو اپنے گھر بلایا، جیسے ہی کھانا لگا ہر کوئی ایک دم خاموش ہو کر میری شکل دیکھنے لگا کیونکہ۔۔۔“ شاہد آفریدی نے ایسا واقعہ سنا دیا کہ آپ کی بھی ہنسی نہ رکے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) شاہد خان آفریدی کے جہاں پوری دنیا میں مداح موجود ہیں وہیں وہ دیگر ممالک کے بہت سے کھلاڑیوں کیساتھ بھی دوستانہ تعلقات رکھتے ہیں اور ان میں بھارتی کھلاڑی بھی شامل ہیں جس کا واضح ثبوت ویرات کوہلی کی وہ شرٹ ہے جو انہوں نے شاہد آفریدی کو تحفے کے طور پر بھیجی۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے شائع ہونے والے ایک کالم میں شاہد خان آفریدی نے بھارتی کھلاڑیوں کے ساتھ اپنی دوستی کا واقعہ سنایا جو ایک طرح سے لطیفہ ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”بھارتی ٹیم کے دورہ پاکستان کے دوران میں نے تمام بھارتی کھلاڑیوں کو کراچی میں اپنے گھر بلایا۔ ہم نے مہمان نوازی کیلئے خاص ’پٹھانی طرز‘ کا کھانا تیار کیا، جو دنبے اور مٹن کے گوشت پر مشتمل تھا۔ جب کھانا لگایا گیا، تو کمرے میں مکمل طور پر خاموشی چھا گئی اور میرے بھارتی دوست ایک دوسرے کا منہ دیکھنے لگے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
اس موقع پر مجھے احساس ہوا کہ میرے معزز بھارتی مہمان اس طرح کے کھانے نہیں کھاتے۔ ان میں سے کئی سبزی خور تھے اور اس وجہ سے ہمیں فوری طور پر دال اور سبزی پیش کرنا پڑی۔ اپنے معزز بھارتی مہمانوں کی پسند کا خیال نہ رکھ پانے پر مجھے بہت زیادہ شرمندگی ہوئی کیونکہ ہماری ثقافت میں واضح مماثلت نے مجھے بہت سی چیزیں خود ہی کرنے کی اجازت دی۔ بھارتی ٹیم کی ’میزبانی‘ سے متعلق یہ ایک بہت ہی دلچسپ اور مزاحیہ یاد ہے۔“

مزید :

کھیل -