بھارتی کرکٹ بورڈ کا چیمپینز ٹرافی میں شرکت کا اعلان، پیر کو 15 رکنی سکواڈ منتخب ہو گا

بھارتی کرکٹ بورڈ کا چیمپینز ٹرافی میں شرکت کا اعلان، پیر کو 15 رکنی سکواڈ ...
بھارتی کرکٹ بورڈ کا چیمپینز ٹرافی میں شرکت کا اعلان، پیر کو 15 رکنی سکواڈ منتخب ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بگ تھری کے خاتمے پر احتجاج کی دھمکی دینے والے بھارتی کرکٹ بورڈ کی عقل ٹھکانے آ گئی ہے اور بالآخر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپینز ٹرافی میں شرکت کا اعلان کر دیا ہے۔ بی سی سی آئی 8 مئی (بروز پیر) کو 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کرے گا۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان
تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ نئی دہلی میں 7 مئی کو شیڈول بی سی سی آئی کی سپیشل جنرل میٹنگ (ایس جی ایم) سے صرف ایک روز قبل سامنے آیا ہے۔ اس سے قبل یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ بھارتی ٹیم بگ تھری کے خاتمے کے خلاف احتجاجاً چیمپنز ٹرافی میں شرکت نہیں کرے گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چیمپینز ٹرافی کیلئے بھارت کے نامور کھلاڑیوں پر مشتمل 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا جائے گا جس کی قیادت ویرات کوہلی کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ انیل کمبلے آئی سی سی اور بی سی سی آئی کے تنازعہ کے باوجود بھارتی ٹیم کی چیمپینز ٹرافی میں شمولیت کے خواہاں تھے جبکہ سچن ٹنڈولکر، راہول ڈریوڈ اور ظہیر خان نے بھی ان کی حمایت کی تھی۔ جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ڈیوڈ ملر اور ہاشم آملہ نے بھی کہا تھا کہ اگر بھارت نے چیمپینز ٹرافی میں شرکت نہ کی تو یہ ٹورنامنٹ میں خاصا نقصان دہ ہو گا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کی جنرل باڈی میٹنگ میں بگ تھری کی مخالفت میں ووٹ پڑنے کے بعد بی سی سی آئی شدید مشکلات سے دوچار ہے۔ جنرل باڈی میٹنگ میں تمام ممبران نے بگ تھری کی مخالفت میں ووٹ دئیے تھے تاہم صرف سری لنکا نے اس کے حق میں ووٹ دیا تھا اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سینئر عہدیداران نے اسی وجہ سے ہی چیمپینز ٹرافی کے بائیکاٹ کی آپشن پر غور کیا جا رہا تھا۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
سینئر عہدیداران کے اس بیان کے برعکس کمیٹی آف ایڈمنسٹریشن (سی او اے) ٹورنامنٹ میں شرکت چاہتی تھی اور بی سی سی آئی کو ایک ای میل کے ذریعے جلد از جلد سکواڈ منتخب کرنے کا بھی کہا تھا اور بالآخر بی سی سی آئی نے بھی گھٹنے ٹیک ہی دئیے اور اب پیر کو 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔

مزید :

کھیل -