ویسٹ انڈیز نے دورہ پاکستان کے بجائے ایسا اعلان کر دیا کہ پاکستانیوں کے دل ’ٹوٹ گئے، جان کر نجم سیٹھی بھی ہکا بکا رہ جائیں گے

ویسٹ انڈیز نے دورہ پاکستان کے بجائے ایسا اعلان کر دیا کہ پاکستانیوں کے دل ...
ویسٹ انڈیز نے دورہ پاکستان کے بجائے ایسا اعلان کر دیا کہ پاکستانیوں کے دل ’ٹوٹ گئے، جان کر نجم سیٹھی بھی ہکا بکا رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سینٹ جونز (ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکن ٹیم کے کامیاب دورے کے بعد پاکستانی ویسٹ انڈین ٹیم کی آمد کے اعلان کے منتظر ہیں لیکن ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کا اعلان کرنے کے بجائے ایسا اعلان کر دیا ہے کہ پاکستانیوں کے دل ’ٹوٹ‘ سے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”اس طرح جشن نہ منایا کرو کیونکہ۔۔۔“ حسن علی کا وکٹ لینے پر جشن منانے کا انداز ان کیلئے ”خطرہ“ بن گیا، باﺅلر کو جشن منانے سے روکا گیا تو انہوں نے کیا کہا؟ جان کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”چک دے پھٹے“
میڈیا رپورٹس کے مطابق ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے اور کیل ہوپ کو ڈراپ کر کے ان کی جگہ سنیل ایمبریس کو سکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔ ہوپ نے زمبابوے کے خلاف جیت نے والے ٹیسٹ میچ میں 16 اور 43 رنز کی اننگز کھیلی تھیں تاہم وہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں صرف ایک سکور ہی بنا پائے تھے۔
ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر کورٹنی براﺅن کا کہنا ہے کہ ”سکواڈ میں سنیل نے ہوپ کی جگہ لے لی ہے اور انہیں ویسٹ انڈیز اے ٹیم میں شاندار واپسی اور تمام فارمیٹس میں مسلسل کارکردگی دکھانے پر سکواڈ میں جگہ دی گئی ہے۔ کیل کو فرسٹ کلاس چیمپئن شپ میں حصہ لینے اور عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کیلئے حوصلہ افزائی کی گئی ہے جو وہ کر سکتے ہیں۔“
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ یکم سے 5 دسمبر تک ولنگٹن میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 9 سے 13 دسمبر تک ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔ ویسٹ انڈیز ٹیم نیوزی لینڈ پہنچنے کے بعد 27 نومبر سے نیوزی لینڈ اے کے خلاف 3 روزہ پریکٹس میچ بھی کھیلے گی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔فریال مخدوم نے عامر خان کیساتھ اپنی ایک ایسی تصویر شیئر کر دی کہ سوشل میڈیا پر کھلبلی مچ گئی، دیکھنے والوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں، یہ کون سی تصویر ہے اور فریال مخدوم نے کیا لکھا؟ دیکھ کر آپ کیلئے بھی یقین کرنا مشکل ہو جائے گا
ویسٹ انڈیز کے دورہ نیوزی لینڈ کیلئے سکواڈ کا اعلان ہونے اور دورہ پاکستان سے متعلق تصدیق نہ ہونے کے باعث سیریز پر منسوخی کی تلوار منڈلا رہی ہے اور قوی امکان ہے کہ اس مہینے ویسٹ انڈین پاکستان نہیں آئے گی جس کے باعث پاکستان میں شائقین کرکٹ کے دل ”ٹوٹ“ سے گئے ہیں۔

مزید :

کھیل -