فکسنگ میں ملوث کھلاڑی ملک کی بدنامی کا باعث بنے،انٹرنیشنل امپائر علیم ڈار بھی سپاٹ فکسنگ سکینڈل پر بول پڑے

فکسنگ میں ملوث کھلاڑی ملک کی بدنامی کا باعث بنے،انٹرنیشنل امپائر علیم ڈار ...
فکسنگ میں ملوث کھلاڑی ملک کی بدنامی کا باعث بنے،انٹرنیشنل امپائر علیم ڈار بھی سپاٹ فکسنگ سکینڈل پر بول پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ٹیسٹ کرکٹ امپائر علیم ڈار بھی سپاٹ فکسنگ سکینڈل پر بول پڑے ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ فکسنگ میں ملوث کھلاڑی ملک کی بدنامی کا باعث بنے۔تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انٹرنیشنل امپائر علیم ڈار نے کہا کہ کرکٹرز تعلیم یافتہ نہیں ہیں اس لئے ضابطہ اخلاق سے آگاہ کیا جانا چاہیے جو کہ اردو میں ہو اور سپاٹ فکسنگ کو روکنے کیلئے کھلاڑیوں کو خاص تربیت دی جائے۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

انہوں نے کہا کہ فکسرز کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے،ٹریننگ کے ساتھ کھلاڑیوں کو تعلیم دینا بھی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ مصباح الحق کی پاکستان کرکٹ کیلئے بہت خدمات ہیں۔امپائر علیم ڈار کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی میں امپائرنگ کروں گا اور ورلڈ کپ پر فوکس ہے۔

مزید :

کھیل -