فکسنگ سکینڈل کا اصل مجرم ناصر جمشید جو گرفت سے باہر ہے:رکن پی سی بی ٹربیونل توقیرضیاء
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی سی بی کے سابق چیئرمین اور سپاٹ فکسنگ سکینڈل ٹربیونل کے رکن توقیر ضیاء نے کہا ہے کہ فکسنگ سکینڈل کا اصل مجرم ناصر جمشید ہے جو کہ اینٹی کرپشن یونٹ کیگرفت میں نہیں آرہا۔تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے توقیر ضیاء نے کہا کہ سپاٹ فکسنگ کو پکڑنا بہت مشکل ہے اس کیلئے گواہ اور ثبوت ہونا ضروری ہے۔
ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان
انہوں نے کہا کہ انصاف کا تقاضہ ہے کہ لڑکوں کی بات سنی جائے،یہ بات سچ ہے کہ میں نے مشتاق احمد کو کوچ بنانے کی مخالفت کی تھی،ہم نے وسیم اکرم اور مشتاق احمد کو چ نہیں لگایا تھا اور جسٹس قیوم کمیشن کی رپورٹ کو میں نہیں دبایا۔توقیر ضیاء کا کہنا تھا کہ سنا ہے کہ شاہ زیب حسن ٹربیونل میں آرہے ہیں۔