’’یہ بات لکھتے ہوئے میری آنکھوں میں آنسو آ رہے ہیں کہ۔۔‘‘ پشار زلمی کے مالک نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کو بھی رونا آ جائے گا

کھیل

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پشاور زلمی کے سربراہ نے ٹویٹر پر پیغام جاری کیاہے جس میں انہو ں نے پشاورزلمی کے سب سے بڑے سپورٹر کے بارے میں مداحوں کو آگاہے کیاہے اور کہاہے کہ اس بچے کے بارے میں لکھتے ہوئے میری آنکھوں میں آنسو آ گئے ۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں جاوید آفریدی کا کہناتھا کہ ’اس 8سالہ بچے کے بارے میں لکھتے ہوئے میری آنکھوں میں آ نسو ہیں جس کا نام ابو بکر ہے اور یہ پشارو زلمی کا بہت بڑا سپورٹر ہے ۔اس بچے کو چلنے پھرنے میں معذوری کا سامنا ہے ، اس نے اپنی راہ میں کسی رکاوٹ کو حائل نہیں ہونے دیا ،اس کے پشار زلمی اور ڈیرین سیمی کیلئے پیار کا کوئی ثانی نہیں ہے ‘۔

جاوید آفرید ی کی جانب سے جاری کر دہ پیغام میں انہو ں نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں چھوٹا سا بچہ پشاور زلمی کیلئے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہہ رہاہے کہ ’میں پشاور زلمی کا بہت بڑا فین ہوں اور ڈیرین سیمی کا ،کیا تم میرے ساتھ کھیلو گے ،میں چاہتاہوں کہ اس پی ایس ایل میں پشاور زلمی ایک بار پھر سے جیت جائے‘۔


جاوید آفرید ی کے اس ٹویٹ کے جواب میں ڈیرن سیمی میدان میں آئے اور انہو ںنے بچے سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خدا کی رحمت سے ہم جلد ہی ملیں گے ۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں