ملائیشیا کی قومی کرکٹ ٹیم نے پاکستان آنے کا اعلان کردیا

ملائیشیا کی قومی کرکٹ ٹیم نے پاکستان آنے کا اعلان کردیا
ملائیشیا کی قومی کرکٹ ٹیم نے پاکستان آنے کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملائیشیا کی کرکٹ ٹیم نے پاکستان آنے کا اعلان کردیا۔ ملائیشین کرکٹ ایسوسی ایشن کے مطابق ملائیشیا کی قومی کرکٹ ٹیم 7 سے 18 جنوری 2017 ءکو پاکستان کا دورہ کرے گی۔ اپنے دورے کے دوران ملائیشین ٹیم مقامی کلبوںسے پریکٹس میچ کھیلے گی۔ ملائیشیا کی اس وقت رینکنگ میں 23 ویں نمبر پر ہے۔ سری لنکا کرکٹ ٹیم پر حملے کے بعد پاکستان پربین الاقوامی کرکٹ کے دروازے بند ہوگئے تھے۔ جبکہ اس سے قبل زمبابوے کی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرچکی ہے۔ امید ظاہر کی جارہی ہے کہ اب پاکستان میں بین الاقوامی ٹیموں کے آنے کا راستہ کھل جائے گا۔ اور پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوجائے گی۔

مزید :

کھیل -