لاہور قلندرز آزاد کشمیر میں ٹیلنٹ ہنٹ منعقد کرائے گی، قابل کھلاڑی قومی ٹیم میں شامل ہوں گے
مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزادکشمیر میں کرکٹ کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔ ریاست بھر میں لاہور قلندر کا حکومت آزادکشمیر کے تعاون سے دس اضلاع میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ باصلاحیت نوجوان بین الاقوامی تربیت حاصل کر کے قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ بن سکیں گے۔ جبکہ آزادکشمیر کے کرکٹ سٹیڈیمز میں بین الاقوامی کرکٹ کی امید کے لیے راستے ہموار کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
دھاندلی ، احتساب کی آڑ میں سازشیں ہو رہی ہیں، جے آئی ٹی کے پیچھے چھپنے کی بجائے میدان میں آﺅوہاں مقابلہ کرتے ہیں: نواز شریف
تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹیو رانا عاطف اور عاقب جاوید کی قیادت میں لاہور قلندر ز کے وفد نے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر سے ملاقات کی ۔وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ مجھے خود کھیلوں سے خصوصی لگاوہے آزاد کشمیر کے نوجوانوں کو بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کو دکھانے کا موقع ملے گا کرکٹ کشمیریوں کا پسندیدہ کھیل ہے پاکستان کی چیمیئن ٹرافی جیتنے کا جشن سرینگر میں اسلام آباد سے زیادہ جوش و خروش سے منایا گیا۔ ہماری خواہش ہے کہ یہاں بین الاقوامی کرکٹرز آئیں اور کھیلیں یہاں کے نوجوان کھیلوں میں دل چسپی رکھتے ہیں
سابق کرکٹر عاقب جاوید نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کو بتایا کہ آزادکشمیر بھر میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ذریعے دس اضلاع کے لاکھوں نوجوان لڑکوں کو اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کا موقع ملے گا ستمبر سے شروع ہونے والا ٹورنامنٹ جو کہ دنیا بھر میں دکھایا جائے گا کا آغاز مظفرآباد سے ہوگا یہاں بین الاقوامی کرکٹرز کو لائیں گے آزادکشمیر کے باصلاحیت لڑکوں کو آسٹریلیا تربیت کے لیئے لے کر جائیں گے اور آئندہ چند سالوں میں یقینی طور پر کہہ سکتے ہیں کہ دو یا تین لوگ قومی ٹیم کا حصہ بنیں گے۔
فاروق حیدر نے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ سارے آزادکشمیر میں کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کی سہولیات بتدریج فراہم کی جائیں۔ فوری طور پر نڑول کرکٹ اسٹیڈیم کی مرمت کرتے ہوئے فلڈ لائیٹس کی تنصیب کاکام بھی دو ماہ کے اندر مکمل کیا جائے۔ اس موقع پر وزیر سپورٹس چوہدری سعید ،سیکرٹری سپورٹس راجہ عباس ،ڈی جی وزیراعظم سیکرٹریٹ ذوالفقار علی ملک بھی موجود تھے ۔