سندھ حکومت شاہد آفریدی کو کرکٹ اکیڈمی کیلئے زمین دینے پر راضی ہوگئی

سندھ حکومت شاہد آفریدی کو کرکٹ اکیڈمی کیلئے زمین دینے پر راضی ہوگئی
سندھ حکومت شاہد آفریدی کو کرکٹ اکیڈمی کیلئے زمین دینے پر راضی ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ حکومت قومی کرکٹر شاہد آفرید ی کو کرکٹ اکیڈمی کھولنے کیلئے زمین دینے پر راضی ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی کے گزشتہ روز اکیڈمی کے لئے زمین نہ دینے کے گلہ کرنے کے بعد سندھ کے وزیرکھیل سردار محمد بخش مہر نے کرکٹر سے رابطہ کیا ہے اور کہا ہے کہ آفریدی کو اکیڈمی کیلئے زمین دینے کیلئے تیار ہیں،حکومت پلان دیکھنے اور گراﺅنڈ کی تلاش کیلئے کمیٹی بنا رہی ہے،دیگر صوبوں کی نسبت سندھ میں زیادہ ٹیلنٹ ہے۔

سندھ حکومت نے کرکٹ اکیڈمی کے لیے زمین دینے سے انکار کردیا،ڈرپوک ہوتا تو ورلڈ کپ 2011 کا الزام خود پر نہ لیتا:شاہد آفریدی
صوبائی وزیرکھیل کو شاہد آفریدی نے کہا کہ سندھ میں اکیڈمی کھول کر نوجوانوں کو کرکٹ کے میدان میں آگے لانا چاہتا ہوں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک تقریب میں آفریدی نے اکیڈمی کے لئے زمین نہ دینے پر شکایت کی تھی جس کے بعد میئر کراچی سید وسیم اختر نے ان کو زمین دینے کی پیشکش کی تھی۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سندھ کے دو وزرائے اعلیٰ اور دو گورنرز نے قومی کرکٹر کو اکیڈمی کیلئے زمین دینے کا اعلان کیا تھا۔

شادی کے موقع پر دولہا نے اپنی دلہن سے ایسی بات کہہ دی کہ فوٹوگرافر کی آنکھوں میں بھی آنسو آگئے، اس تصویر کے پیچھے وہ بات جس نے منٹوں میں اسے پوری دنیا میں پھیلادیا

مزید :

کھیل -