فاسٹ باولر محمد عامر ٹی 10لیگ کاحصہ بن گئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باو¿لر محمد عامر بھی ٹی ٹین لیگ سے وابستہ ہو گئے، ان کے ساتھ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں کراچی کنگز کے آج نامز د ہونے والے کپتان عمادوسیم بھی شامل ہوں گے،یہ دونوں پلئیرز پی ایس ایل کے تیسرے سیزن میں کراچی کنگز کی نمائندگی بھی کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد عامر مراٹھا عربیئنز کا حصہ بنیں گے جس کی قیادت وریندر سہواگ کریں گے ،جبکہ اس ٹیم میں وسیم اکرم بطور مینٹور کردار ادا کریں گے۔ سری لنکن کھلاڑی سنگاکارا بھی بطور وکٹ کیپر اس میں شمولیت اختیار کریں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں ایلکس ہیلز، محمد سمیع شیمان انور شامل ہونگے۔