پاکستانیوں کے دلوں پر راج کرنے والے فاسٹ باﺅلر محمد عامر کو ہسپتال پہنچا دیا گیا، انتہائی تشویشناک خبر آ گئی

پاکستانیوں کے دلوں پر راج کرنے والے فاسٹ باﺅلر محمد عامر کو ہسپتال پہنچا دیا ...
پاکستانیوں کے دلوں پر راج کرنے والے فاسٹ باﺅلر محمد عامر کو ہسپتال پہنچا دیا گیا، انتہائی تشویشناک خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ دبئی میں جاری ہے اور پاکستانیوں کیلئے تشویشناک خبر یہ ہے کہ فاسٹ باﺅلر محمد عامر کو پنڈلی میں تکلیف کے باعث ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”میں اپنی یہ چیز سمندری طوفان کے متاثرین کو دینے لگی ہوں“ فحش فلموں کی اداکارہ میا خلیفہ نے ایسا اعلان کر دیا کہ سمندری طوفان سے متاثرہ افراد کی باچھیں کھل اٹھیں، ہر کوئی خوشی سے اچھل پڑا کیونکہ۔۔۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم پر انجریز کے بادل چھا گئے ہیں پہلے پہلے ٹیسٹ میچ میں اظہر علی انجری کے باعث ٹیکہ لگا کر کھیلنے میں مصروف رہے اور دوسرے میچ میں انہیں شامل نہ کیا گیا اور اب محمد عامر کی پنڈلی میں انجری ہو گئی ہے جس کے باعث انہیں ایم آر آئی کیلئے فوری طور پر ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔
محمد عامر کی پنڈلی میں درد کے باعث انہیں پوری رات نگرانی میں رکھا گیا اور آج باﺅلنگ کیلئے گرین سگنل دیا گیا تھا مگر وہ گراﺅنڈ میں آئے اور صرف 3 اوورز ہی کروا سکے اور اس دوران بھی وہ بار بار اپنی پنڈلی کو دباتے رہے اور گیند کروانے کے دوران سٹریچنگ کرتے رہے۔ ان کے رن اپ میں بھی وہ جان نہ نظر آئی جبکہ ان کی باﺅلنگ میں بھی وہ کاٹ نہ دکھائی دی جو محمد عامر کی پہچان ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”میں ٹھرکی ہوں اور ہر وقت ٹھرک میں رہتی ہوں کیونکہ۔۔۔“بگ باس کے نئے سیزن میں ایسی اداکارہ بھی شریک ہو گئی کہ جان کر ہی شاہد آفریدی کی ”ہوائیاں“ اڑ جائیں گی، تفصیلات جان کر آپ بھی بے اختیار کہیں گے ”اب کیا ہو گا لالہ“
تین اوورز کروانے کے بعد ہی انہیں گراﺅنڈ سے باہر بلا لیا گیا اور فوری طور پر ہسپتال بھیج دیا گیا تاکہ ان کی ایم آر آئی ہو سکے اور انجری کی نوعیت کا اندازہ کیا جا سکے۔ سری لنکا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں مشکلات کا شکار قومی کرکٹ ٹیم کیلئے محمد عامر کی انجری انتہائی تشویشناک ہے۔

مزید :

کھیل -