پاکستان اور انگلینڈ ٹی20میچ میں آج مد مقابل،گرین شرٹس سرفراز احمد کی قیادت میں پہلی بار میدان میں اتریں گی
اولڈ ٹریفورڈ(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان اور انگلینڈ واحد ٹی 20میچ میں آج اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں مد مقابل ہونگے، قومی ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں پہلی بار میدان میں اترے گی۔ تفصیلات کے مطابق میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے دس بجے شروع ہوگا، شاہد آفریدی کی جگہ کپتانی ملنے کے بعد سرفراز احمد پہلی بار گرین شرٹس کی قیادت کریں گے۔سرفراز احمد کہتے ہیں کہ ملک کی کپتانی کرنا اعزاز کی بات ہے ۔
مزید پڑھیں :رنز کے پہاڑ سے ٹکرا کر لنکا ڈھے گئی، آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 میں 85 رنز سے شکست
انگلش ٹیم اپریل میں کول کتہ میں آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی فائنل کے بعد دوسرا میچ کھیل رہی ہے۔ جون میں اس نے سری لنکا کو ساﺅتھمپٹن میں شکست دی تھی۔ انگلش ٹیم اولڈ ٹریفورڈ میں کبھی کوئی ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں ہاری ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان کا وہ برانڈ جس کی بیٹریاں دفاعی ادارے بھی استعمال کرتے ہیں کیونکہ ۔ ۔۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 13ٹی ٹوئنٹی میچ ہوئے ہیں۔ پاکستان نے تین اور انگلینڈ نے9میں کامیابی حاصل کی۔ ایک میچ ٹائی رہا۔