ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتری لانے کیلیے کوشاں ، سپانسرز نے ہمیشہ پی سی بی کے ہر ایونٹ کیلیے بھرپور ساتھ دیا : نجم سیٹھی

ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتری لانے کیلیے کوشاں ، سپانسرز نے ہمیشہ پی سی بی کے ہر ...
ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتری لانے کیلیے کوشاں ، سپانسرز نے ہمیشہ پی سی بی کے ہر ایونٹ کیلیے بھرپور ساتھ دیا : نجم سیٹھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین  نجم سیٹھی نے کہا ہے  کہ سپانسرز نے ہمیشہ پی سی بی کے ہر ایونٹ کیلیے بھرپور ساتھ دیا ہے جس پر ان کے شکر گزار ہیں، ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی بہتری لانے کیلیے کوشاں ہیں، ٹاپ 4 ریجنز کی ٹیموں کیلیے بھی سپانسرز تلاش کر رہے ہیں، ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان کرکٹ کیلیے بہت بڑا قدم ہے.

مزید پڑھیں:معروف پاکستانی فاسٹ بالر رومان رئیس کی شادی کی تصاویر منظر عام پر آگئی

تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈیم میں پاکستان ورلڈ الیون ٹی 20 سیریز کی تقریب کے انعقاد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ ورلڈ الیون کے میچز کے انعقاد کیلیے بہت مشکلات تھیں، سکیورٹی ٹیم کو مطمئن کرنا بڑا چیلنج تھا، بین الاقوامی پلیئرز کی بہت سی ڈیمانڈز ہیں، کرکٹرز اور بورڈز کے مسائل رہے، ورلڈ الیون کیلیے مختصر وقت میں متوازن ٹیم بنانا تھی جس میں زیادہ سے زیادہ ممالک کے صف اول کے پلیئرز شامل ہوں۔انہوں نے کہا کہ  تنقید برائے تنقید نہ کی جائے، کچھ بھی کہنے یا لکھنے سے پہلے قومی مفاد کو مدنظر رکھا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں بھی انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلیے کوشش کر رہے ہیں، انٹرنیشنل سکیورٹی ٹیموں کو کراچی کادورہ کروائیں گے اور انہیں مطمئن کرنے کی کوشش کریں گے جس کے بعد کراچی میں بھی میچز کروائیں گے، سری لنکا نے پاکستان میں ایک میچ کھیلنے کی حامی بھری ہے۔

مزید :

کھیل -