ٹی 20ورلڈکپ 2024ءامریکہ میں کرانے کی تجویز آگئی ،غورشروع

ٹی 20ورلڈکپ 2024ءامریکہ میں کرانے کی تجویز آگئی ،غورشروع
ٹی 20ورلڈکپ 2024ءامریکہ میں کرانے کی تجویز آگئی ،غورشروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک دہائی کے قریب عرصہ گزرجانے کے بعد ایک مرتبہ پھر آئی سی سی کو ٹی 20ورلڈکپ 2024ءامریکہ کے ساحل پر کرانے کی تجویز آگئی ہے اور کرکٹ چیفس نے اس ضمن میں غور بھی شروع کردیاہے ۔
روزنامہ سڈنی ٹیلی گراف کے مطابق آئی سی سی کے ہیڈآف گلوبل ڈیویلپمنٹ ٹم اینڈرسن نے کہاہے کہ عالمی گورننگ باڈی کا بیس بال ، باسکٹ بال اور گریڈیرون کے بعد ملک میں اگلاہدف کرکٹ ہے ، اگر ہم نے مثبت پیش رفت جاری رکھی تو آئندہ ورلڈٹی 20امریکہ میں ہونے کیلئے پرامید ہیں جبکہ اخبار نے امکان ظاہر کیاہے کہ 2024ءورلڈ کپ ہوسکتاہے اور یہ بہت اعلیٰ خیال ہے ،نہ صر ف فٹبال بلکہ دیگر کھیل بھی ہوتے ہیں جبکہ رگبی ایک مقبول کھیل بن چکاہے ۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکرہے کہ شیڈول کے مطابق ٹی 20ورلڈ کپ 2016ءکی میزبانی بھارت جبکہ 2020ءکی میزبانی آسٹریلیا کرے گا۔ یہ بھی قابل ذکر ہے کہ کرکٹ کی دنیا کے بڑے نام شین وارن ، سچن ٹنڈولکر ، وسیم اکرم اور شعیب اختر سمیت سابق عالمی کھلاڑیوں نے آئی سی سی کی منظوری سے امریکہ میں تین میچوں پر مشتمل ٹی 20سیریز کھیلی تھی جس کو دیکھنے کے لیے ہجوم امڈ آیاتھا۔
دوسری طرف جون میں امریکی کرکٹ ایسوسی ایشن کی معطلی کے بعد آئی سی سی لوکل ایڈوائزی گروپ نے پانچ سالہ انتظامی جنگ کے بعد ملک میں کھیل کو مزید فروغ دینے کے لیے اپنی سٹریٹجک منصوبہ بندی کا ایک خاکہ پیش کیاہے جس کے مطابق متوقع اہداف میں ورلڈ کپ 2019ء،ٹی 20ورلڈکپ 2020ءکیلئے کوالیفائی کرنا اور 2024ءٹی 20ورلڈکپ کی میزبانی شامل ہیں اور یہ نظریات آئی سی سی کے 2015-23ءکے علم میں لائے جاچکے ہیں ۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -