محمد حفیظ کو آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے طلب کرلیا گیا

محمد حفیظ کو آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے طلب کرلیا گیا
محمد حفیظ کو آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے طلب کرلیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر محمد حفیظ کو آسٹریلیا میں ون ڈے سکواڈ کیلئے طلب کرلیا گیا ۔خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق حفیظ کو 16 کھلاڑی کے طور پر طلب کیا گیا ہے۔ آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش شکست کے بعد حفیظ کی کمی محسوس کی جانے لگی تو ون ڈے کپتان اظہر علی اور کوچ مکی آرتھر نے سلیکٹرز کو درخواست کی تھی کہ سابق کپتان حفیظ کو ون ڈے سیریز کیلئے آسٹریلیا بھیج دیا جائے ۔ جس کے بعد سلیکٹر ز نے حفیظ کو ٹیم میں 16 ویں کھلاڑی کے طور پر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے حفیظ کو انگلینڈ کیخلاف سیریز میں غیر تسلی بخش کارکردگی دکھانے پر ٹیسٹ سیریز کیلئے منتخب نہیں کیا گیا تھا۔آل راﺅنڈر بیٹسمین حفیظ نے حال ہی میں ہونیوالے قومی ون ڈے کپ میں 2 ففٹیز اور 11 وکٹیں بھی حاصل کی تھی۔ حفیظ کے باﺅلنگ ایکشن کو بھی آئی سی سی کی طرف سے کلیئر قرار دیا جاچکا ہے ۔

مزید :

کھیل -