تیز وکٹوں سے جلد واقفیت کی ضرورت ہے، کچھ کھلاڑیوں کو تربیت کیلئے آسٹریلیا بھیجا جائے: مصباح الحق
برسبین (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ہمیں تیز وکٹوں سے جلد واقف ہونے کی ضرورت ہے اور میری تجویز ہے کہ کچھ کھلاڑیوں کو تربیت کیلئے آسٹریلیا بھیجا جائے۔
کورے اینڈرسن کا لاٹھی چارج،نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو تیسرے ٹی20 میں شکست دیکر سیریز میں وائٹ واش کردیا
تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی خبر ایجنسی کو دئیے گئے انٹرویو میں مصباح الحق نے کہا کہ میلبورن میں شکست کے بعد ٹیم کم بیک نہ کر سکی۔ سڈنی اور میلبورن ٹیسٹ میں شکست جلد وکٹیں گنوانے کے باعث ہوئی ۔ ان کا کہنا تھا کہ اظہر علی، سرفراز احمد اور اسد شفیق اچھی سیریز کھیلے ہیں۔
ٹیسٹ رینکنگ جاری، اظہر علی چھٹے، یونس خان ساتویں نمبر پر، ٹاپ ٹین باﺅلرز سے پاکستانی آﺅٹ، وہاب ریاض کی کیرئیر بیسٹ 20 ویں پوزیشن
مصباح الحق نے کہا کہ ہمیں تیز وکٹوں سے جلد واقف ہونے کی ضرورت ہے اور میری تجویز ہے کہ کچھ کھلاڑیوں کو تربیت کیلئے آسٹریلیا بھیجا جائے۔ ایک سوال کے جواب میں مصباح الحق کا کہنا تھا کہ وہ ریٹائرمنٹ سے متعلق کوئی بھی فیصلہ پاکستان جا کر کریں گے۔