عامر کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں لیکن میچ فکسرز پر تاحیات پابندی لگا دینی چاہئے:الیسٹر کک
لندن(نیوز ڈیسک) انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان الیسٹر کک نے کرکٹ میں میچ فکسنک کی شدت سے مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی میچ فکسر کو ہمیشہ کیلئے بین کر دینا چاہئے۔ یہ کھیل کی عظمت کا سوال ہے۔
کرک انفو کے مطابق انگلش کپتان نے کہا کہ میچ فکسنگ کرنےوالے کیلئے سخت سے سخت سزا ہونی چاہئے تاکہ کھیل کا حسن برقرار رہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کو پاکستانی پیسر عامر کے ساتھ کھیلنے میں کوئی اعتراض نہیں ہے۔عامر اپنی سزا بھگت چکا ہے اس لئے اس کے ساتھ کھیلیں گے ۔یاد رہے کہ کک 2010میں اس انگلش ٹیم کا حصہ تھے جس ٹیم کیخلاف میچ میں عامر ، سلمان بٹ اور محمد آصف پر میچ فکسنگ کے الزامات لگے تھے اور ان کو قید و پابندی کی سزا ہوئی تھی۔اس سے پہلے فاسٹ باولر براڈ بھی عامر کے ساتھ کھیلنے کا بیان دے چکے ہیں۔