ناقص کارکردگی دکھانیوالے کرکٹرز کی کیٹگری میں تنزلی کاامکان ، سنٹرل کنٹریکٹ تیار

ناقص کارکردگی دکھانیوالے کرکٹرز کی کیٹگری میں تنزلی کاامکان ، سنٹرل کنٹریکٹ ...
ناقص کارکردگی دکھانیوالے کرکٹرز کی کیٹگری میں تنزلی کاامکان ، سنٹرل کنٹریکٹ تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں شاہد آفریدی اور احمد شہزاد سمیت کئی کھلاڑیوں کی کیٹیگری میں تنزلی کا امکان اور بعض کھلاڑیوں کی ترقی کا امکان ہے اوراس سلسلے میں پی سی بی نے کام مکمل کرلیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے کھلاڑیوں کے خاموش احتجاج پر کنٹریکٹ کی مدت ایک سال کرنے کا فیصلہ کیاہے تاہم نئے معاہدے میں وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد ،وہاب ریاض کو ترقی اوراحمدشہزاد ،عمر اکمل اورشاہدآفریدی کی کیٹگیری میں تنزلی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ون ڈے سے ریٹائرمنٹ کے بعدپی سی بی کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں شاہد آفریدی کو صرف ٹی ٹوئنٹی کھیلنے پر اے کیٹگیری سے ہٹا کر بی کیٹگیری میں رکھا جائے گااور پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش سے قبل کھلاڑیوں سے سینٹرل کنٹریکٹ دے دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال کا سینٹرل کنٹریکٹ گزشتہ سال 31 دسبر کو ختم ہو گیا تھاجس کے بعد پی سی بی نے ورلڈ کپ سے قبل کرکٹرز کو تین ماہ کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ دینے کی آفر کی تھی جسے پاکستانی کھلاڑیوں نے مسترد کر دیاتاہم پی سی بی حکام کا کہناتھاکہ ورلڈسکواڈ میں شمولیت کے دستخط ہی کافی ہیں ۔ تین ماہ کے کنٹریکٹ کی وجہ یہ بتائی گئی تھی کہ ورلڈکپ کے فوری بعد چند کھلاڑی ریٹائرڈ ہورہے تھے جس کی وجہ سے کنٹریکٹ کو محض تین ماہ تک محدود رکھاگیا۔

مزید :

کھیل -