ڈیوڈ وارنر کی شاندار سنچری، نیوزی لینڈ کو آخری ون ڈے میں 117 رنز سے شکست، آسٹریلیا نے سیریز میں 3-0 سے وائٹ واش کر دیا

ڈیوڈ وارنر کی شاندار سنچری، نیوزی لینڈ کو آخری ون ڈے میں 117 رنز سے شکست، ...
ڈیوڈ وارنر کی شاندار سنچری، نیوزی لینڈ کو آخری ون ڈے میں 117 رنز سے شکست، آسٹریلیا نے سیریز میں 3-0 سے وائٹ واش کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میلبورن (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا نے تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں بھی نیوزی لینڈ کو 117 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کر دیا ہے، کینگروز سیریز پہلے ہی اپنے نام کر چکے تھے۔ آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 264 رنز بنائے جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 147 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

یاسر شاہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں، امید ہے آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں حصہ لیں گے: ترجمان
تفصیلات کے مطابق میلبورن کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بنائے۔ ڈیوڈ وارنر نے 4 چھکوں اور 13 چوکوں کی مدد سے 156 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور مین آف دی میچ کیساتھ ساتھ مین آف دی سیریز کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔ دیگر بلے بازوں میں ایرون فنچ نے 3، سٹیو سمتھ نے 0، جارچ بیلی نے 23، مچل مارش نے 0، ٹریویس ہیڈ نے 37، میتھیو ویڈ نے 14 اور جیمز فالکنر نے 13 رنز بنائے جبکہ مچل سٹارک کوئی سکور بنانے میں کامیاب نہ ہوئے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے بہترین باﺅلنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ مچل سینٹنر اور گرینڈہوم نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لائن ڈگمگا گئی اور پوری ٹیم صرف 147 رنز بنا کر ہی ڈھیر ہو گئی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل نے سب سے زیادہ 34 رنز بنائے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ٹام لیتھم نے 28، کین ولیم سن نے 13، ہینری نیکولس نے 3، کولن منرو نے 20، بی جے واٹلنگ نے 8، کولن گرینڈہوم نے 11، مچل سینٹنر نے 15، ٹم ساﺅدھی نے 4، لوکی فرگوسن نے 4 اور ٹرینٹ بولٹ نے 1 سکو ربنایا۔

باکسر عامر خان کی بیگم فریال مخدوم کی پلاسٹک سرجری سے پہلے کی تصویر سامنے آ گئی، کتنی مختلف ہیں؟ دیکھ کر آپ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں گی
آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک نے تباہ کن باﺅلنگ کرتے ہوئے 10 اوورز میں محض 34 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ پیٹ کمنز، جیمز فالکنر اور ٹریویس ہیڈ نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں اور جوش ہیزل ووڈ نے ایک کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔

مزید :

کھیل -