ایک ایسی شخصیت کراچی میں فٹ بال میچ دیکھنے پہنچ گئی کہ پورا سٹیڈیم تالیوں اور نعروں سے گونج اٹھا، یہ کون تھا؟ جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل فٹ بال سٹارز کی پاکستان آمد پر جہاں پاکستانی عوام بہت خوش نظر آئیں وہیں کرکٹرز بھی انہیں سپورٹ کرنے کیلئے سٹیڈیم میں پہنچے۔ چیمپینز ٹرافی کے فاتح کپتان سرفراز احمد بھی سٹیڈیم میں نظر آئے اور جیسے ہی کیمرے کی آنکھ ان پڑی تو سٹیڈیم تالیوں اور نعروں سے گونج اٹھا۔
کپتان سرفراز احمد سابق کرکٹر راشد لطیف کے ساتھ براجمان نظر آئے اور فٹ بال کے ستاروں کو میدان میں دیکھ کر محظوظ ہوتے رہے۔ واضح رہے کہ چیمپینز ٹرافی کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ”چھٹیاں“ انجوائے کر رہے ہیں کیونکہ اب انہیں اکتوبر میں سری لنکا کے خلاف سیریز کھیلنی ہے اور اس سے پہلے کوئی میچ نہیں ہے۔
پاکستانیوں نے سرفراز کی سٹیڈیم میں موجودگی کو خواب سراہا اور کہا کہ کپتان کی جانب سے سٹیڈیم میں آ کر بین الاقوامی فٹ بالرز کی حوصلہ افزائی کرنا بہت ہی اچھا اقدام ہے۔