”یہ ماچس کی وہ ڈبیا ہے جس میں۔۔۔“ بھارت اور سری لنکا کے میچ سے پہلے وریندر سہواگ نے سری لنکا ٹیم کے بارے میں کیا کہا تھا؟ تفصیلات جان کر آپ ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جائیں گے
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے سابق کرکٹر وریندر سہواگ بڑی بڑی ڈینگیں مارنے اور اخلاقیات سے عاری بیانات دینے میں خاصی شہرت رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ٹیم کسی بھی دن کچھ بھی کر سکتی ہے، سری لنکا کیخلاف بھارت جیسا نہیں کھیلیں گے: عماد وسیم
پاکستان اور بھارت کے میچ سے پہلے انہوں نے پاکستان کو بیٹا اور بنگلہ دیش کو پوتا قرار دیا تو پاکستانیوں کے غصے کی انتہاءنہ رہی مگر وہ یہیں پر بس نہیں ہوئے بلکہ سری لنکا اور بھارت کے درمیان میچ سے پہلے بھی متکبر بیان دیا جو سری لنکا نے میچ جیت کر ان کے منہ پر واپس دے مارا۔
وریندر سہواگ نے بھارتی ٹی وی ”اے بی پی“ کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ” میں سری لنکا کی ٹیم کے بارے میں صرف اتنا ہی کہوں گا کہ سری لنکا ماچس وہ بھیگی ہوئی ڈبی ہے جس میں آگ ختم ہو چکی ہے۔ مجھے ایسا لگتا ہے کہ آج بھارت کو سیمی فائنل میں جانے کا پکا ٹکٹ ملے گا۔“
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”سری لنکا کے ہاتھوں شکست“میچ سے پہلے ویرات کوہلی کی تقریب میں ایک ایسا شخص شرکت کیلئے پہنچ گیا کہ بھارتی حکومت غصے سے آگ بگولہ ہو گئی، بھارتی کرکٹ بورڈ میں بھی کھلبلی مچ گئی کیونکہ۔۔۔
اس پروگرام کے بعد دونوں ٹیمیں میدان میں اتریں اور پھر پوری دنیا نے دیکھا کہ وہ جسے آگ کے بغیر ماچس کی ڈبیا قرار دے رہے تھے وہ تو بارود کی ڈبیا نکلی اور بھارتی باﺅلرز کی دھلائی کرتے ہوئے بھارت کو انتہائی شرمناک شکست سے دوچار کیا۔