”جنوبی افریقہ کیخلاف میچ میں مجھے گالیاں دی گئیں کیونکہ۔۔۔“ پروٹیز کیخلاف شاندار کارکردگی دکھانے والے حسن علی نے شرمناک حقیقت سے پردہ اٹھا دیا، ایسی بات بتا دی کہ جان کر آپ کو بھی بے حد دکھ ہو گا
برمنگھم (ڈیلی پاکستان آن لائن) کھیل کے میدان میں ہار اور لازمی ہوتی ہے اور کسی ایک ٹیم کے حصے میں جیت اور دوسری کے حصے میں ہار آتی ہے تاہم کھلاڑی اپنی کارکردگی کے تحت ہر صورت فتح حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ وہ اپنے ملک کا نام روشن کرنے کیساتھ ساتھ اپنی صلاحیتوں کا لوہا بھی منوا سکیں۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”آپ کو سب سے زیادہ خطرناک باﺅلر کون سا لگا ؟“ دھونی نے پاکستانی کا نام لے کر بھارتیوں کو مرچیں لگا دیں، کس کا نام لیا؟ جان کر آپ کا سینہ بھی فخر سے پھول جائے گا
پاکستانی کرکٹ کے جنون میں مبتلا ہیں اور پوری دنیا یہ جانتی ہے۔ آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں بھارت کے ہاتھوں شکست نے پاکستانیوں کو انتہائی افسردہ اور غم و غصے میں مبتلا کر دیا تھا کیونکہ قومی ٹیم بغیر کسی مزاحمت کے انتہائی بدترین طریقے سے چاروں شانے چت ہوئی تھی۔ اس میچ میں حسن علی نے اہم کیچ چھوڑا تھا جبکہ باﺅلنگ اور بیٹنگ کے ذریعے بھی شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام رہے تھے۔
شائقین کا غصہ جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں بھی دکھائی دیا جس کا انکشاف حسن علی نے کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ انہیں میچ کے دوران چند شائقین کی جانب سے گالیاں دی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ”ربادا کا کیچ پکڑ کر جس طرح میں نے جشن منایا وہ میرے دل کی آواز تھی لیکن اس سے بھی زیادہ ان گالیوں کا جواب تھا جو مجھے شائقین کی جانب سے دی جا رہی تھیں۔“
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”سری لنکا کے ہاتھوں شکست“میچ سے پہلے ویرات کوہلی کی تقریب میں ایک ایسا شخص شرکت کیلئے پہنچ گیا کہ بھارتی حکومت غصے سے آگ بگولہ ہو گئی، بھارتی کرکٹ بورڈ میں بھی کھلبلی مچ گئی کیونکہ۔۔۔
نوجوان کھلاڑی حسن علی کی جانب سے یہ انکشاف کئے جانے پر بہت افسوس ہوا ہے کیونکہ ہار جیت تو کھیل کا حصہ ہے اور تنقید کرنا بھی اتنا ہی ضروری ہے جتنی تعریف کرنا، مگر کسی بھی کھلاڑی کے ساتھ اخلاقیات اور انسانیت سے گرا ہوا سلوک کرنا قطعی طور پر درست نہیں۔