ایلسٹر کک نے کپتانی چھوڑنے کا عندیہ دے دیا
نئی دہلی (ویب ڈیسک) برطانوی کرکٹ ٹیم کے کپتان ایلسٹر کک نے بھارت کیخلاف سیریز کے بعد کپتانی چھوڑنے کا عندیہ دیدیا ہے۔بھارتی خبر رساں دارے کو انٹرویو دیتے ہوئے برطانوی کرکٹ ٹیم کے کپتان ایلسٹر کک نے عندیہ دیا ہے کہ کپتان کی حیثیت سے یہ ان کی آخری سیریز ہو سکتی ہے۔ انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ کپتانی چھوڑنے کے بعد بھی وہ ٹیم کے ساتھ منسلک رہنا چاہیں گے اور ایک کھلاڑی کی حیثیت سے کھیلیں گے۔
روزنامہ پاکستان کی تازہ ترین اور دلچسپ خبریں اپنے موبائل اور کمپیوٹر پر براہ راست حاصل کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
واضح رہے کہ کک انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ 10688 رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔ انھوں نے 135 ٹیسٹ میں انگلینڈ کی نمائندگی کی ہے۔ انگلینڈ کے کپتان ایلسٹر کک کی سربراہی میں بھارت کے دورے پر آئی ٹیم انڈیا کیخلاف 9 نومبر سے ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ 31 سالہ کپتان ایلسٹر کک سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں مائیکل آرتھرٹن کا 54 ٹیسٹ کی کپتانی کا ریکارڈ توڑ دیں گے۔