دورہ ورلڈ الیون میں عوام کا جوش وخروش عروج پر،پہلے میچ کے تمام ٹکٹ فروخت
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)دورہ ورلڈ الیون کی پاکستان آمد پر منعقدہ سیریز کے پہلے میچ کے تمام ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں ،جبکہ دوسرے میچ کے 500والے ٹکٹ بھی نایاب ہو چکے ہیں،ٹکٹ کل رات 10بجے تک پنجاب بینک کی نامزد برانچزسے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔
الوداعی تقریب میں ابھی لاہور جانے کا فیصلہ نہیں کیا ،پی سی بی نے ویسے بھی بہت دیر کر دی ہے:یونس خان
ورلڈ الیون اور قومی ٹیم کے درمیان آزادی کپ کا پہلا میچ 12 ستمبر کو کھیلا جائے گا جس کے لیے میچ ریفری لاہور پہنچ چکے ہیں جب کہ ورلڈ الیون کے کھلاڑی بھی پاکستان آنے کو تیار ہیں۔
میچز کے لیے کرکٹ شائقین کا جذبہ جوش و خروش عروج پر ہے اور ٹکٹوں کی ہاتھوں ہاتھ فروخت کا سلسلہ جاری ہے جب کہ پہلے میچ کے تمام ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں جس کے بعد اب دوسرے میچ کے ٹکٹوں کی فروخت جاری ہے۔دوسرے میچ کے لیے بھی 500 اور ڈھائی ہزار روپے والے ٹکٹ نایاب ہوگئے ہیں۔