بابراعظم کیرئیر کے ابتداءمیں ہی سچن ٹنڈولکر کے ہم پلہ ہو گئے، ویسٹ انڈیز کیخلاف ایسا ریکارڈ بنا دیا جو محمد یوسف، رمیز راجہ اور سعید انور بھی نہ بنا سکے تھے، پاکستانی خوشی سے جھوم اٹھے

بابراعظم کیرئیر کے ابتداءمیں ہی سچن ٹنڈولکر کے ہم پلہ ہو گئے، ویسٹ انڈیز ...
بابراعظم کیرئیر کے ابتداءمیں ہی سچن ٹنڈولکر کے ہم پلہ ہو گئے، ویسٹ انڈیز کیخلاف ایسا ریکارڈ بنا دیا جو محمد یوسف، رمیز راجہ اور سعید انور بھی نہ بنا سکے تھے، پاکستانی خوشی سے جھوم اٹھے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان بلے باز بابراعظم اپنے کیرئیر کے ابتداءمیں ہی ایسی فتوحات حاصل کر رہے کہ ماہرین کرکٹ بھی دنگ رہ گئے ہیں اور انہیں مستقبل کا بہترین بلے باز قرار دے رہے ہیں۔

کھلاڑیوں کو ڈانٹتا نہیں ہوں ،نئے کھلاڑیوں کو تھوڑی ڈانٹ ڈپٹ کی ضرورت ہوتی ہے : سرفراز احمد
بابراعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں 125 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر جہاں ابتدائی 25 اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا وہیں وہ چوتھی سنچری بنانے کے ساتھ ہی بھارت کے مایہ ناز سابق بلے باز سچن ٹنڈولکر اور جنوبی افریقہ کے جیک کیلس کے ہم پلہ ہو گئے ہیں۔
بابراعظم ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے کیرئیر کی چوتھی سنچری کر کے سچن ٹنڈولکر اور جیک کیلس کے ہم پلہ ہو گئے ہیں جنہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 4,4 سنچریاں بنا رکھی ہیں۔
جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ، اے بی ڈویلیئرز اور ہرشل گبز 5,5 سنچریاں بنا کر اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کوئی بھی پاکستانی بلے باز آج تک ویسٹ انڈیز کے خلاف 2 سے زائد سنچریا ںبنانے میں کامیاب نہیں ہو سکا تھا اور یہ کا رنامہ بھی صرف محمد یوسف، رمیز راجہ اور سعید انور ہی سرانجام دے سکے تھے۔

بڑی بڑی ٹیموں کیخلاف کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے والے بابر اعظم نے ورلڈ ریکارڈ بنا دیا، ایسا کارنامہ سرانجام دیدیا جو ویرات کوہلی بھی نہ کر سکے، ویوین رچرڈز اور پیٹرسن جیسے ناموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
اس کے علاوہ بابر اعظم اپنے کیرئیر کی پہلی 25 اننگز میں 5 سنچریاں بنانے والے دوسرے بلے باز بھی بن گئے ہیں۔ اس سے قبل کوانٹن ڈی کوک نے اپنے کیرئیر کی پہلی 25 اننگز میں 5 سنچریاں سکور کی تھیں تاہم انہوں نے پانچویں سنچری 19 ویں اننگز میں ہی بنا لی تھی۔

مزید :

کھیل -