قومی ٹیم کو ایک اور دھچکا ، سرفراز احمد والدہ کی علالت کے بعد آج آسٹریلیا سے واپس آئیں گے

قومی ٹیم کو ایک اور دھچکا ، سرفراز احمد والدہ کی علالت کے بعد آج آسٹریلیا سے ...
قومی ٹیم کو ایک اور دھچکا ، سرفراز احمد والدہ کی علالت کے بعد آج آسٹریلیا سے واپس آئیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی ٹیم کو ایک اور دھچکا ، والدہ کی علالت کے بعد نائب کپتان اور وکٹ کیپر سرفراز احمد آج وطن واپس پہنچیں گے ۔ 

جیو نیوز کے مطابق آسٹریلیا کے دورے پر موجود قومی ٹیم کے بائب کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کی والدہ شدید علیل ہو گئیں جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ والدہ کی علالت کی خبر سن کر سرفراز احمد نے وطن واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ آج یا کل کسی بھی وقت کراچی پہنچیں گے ۔

”نعیم بخاری کو قانون کا کچھ پتہ ہی نہیں“، شیخ رشیدبھی نعیم بخاری کے دلائل پر نالاں

ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی نے سرفراز احمد کی جگہ متبادل کھلاڑی کو آسٹریلیا بھیجنے پر غور شروع کر دیا ہے اور کامران اکمل کو سرفراز احمد کی جگہ ٹیم میں شامل کرنے کا امکان ہے ۔

یاد رہے گزشتہ فاسٹ بولر محمد عرفان کی والدہ کا انتقال ہوا تھا ۔ وہ بھی آسٹریلیا کے دورے پر تھے۔

مزید :

کھیل -