کراچی کی عدالت نے سابق کپتان وسیم اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

کراچی کی عدالت نے سابق کپتان وسیم اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے
کراچی کی عدالت نے سابق کپتان وسیم اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے سابق کپتان وسیم اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ۔

جیو نیوز کے مطابق کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے عدالت میں پیش نہ ہونے پر مدعی مقدمہ سابق کرکٹر اور قومی ٹیم کے کپتان وسیم اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری کر تے ہوئے 17جنوری کو عدالت میں پیش ہونے کے احکامات جاری کر دیے ۔

قومی ٹیم کو ایک اور دھچکا ، سرفراز احمد والدہ کی علالت کے بعد آج آسٹریلیا سے واپس آئیں گے

وسیم اکرم کی مدعیت میں بہادر آبا دتھانے میں شہری کی طرف سے گاڑی کو ٹکر مارنے اور جان سے مار دینے کی سنگین دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج ہے مگر ووہ گزشتہ 31سماعتوں سے عدالت میں گواہی کیلئے پیش نہیں ہو رہے ۔ آج بھی انکے کیس کی سماعت تھی مگر وہ غیر حاضر تھے جس پر عدالت نے انکے وارنٹ جاری کیے ہیں ۔

مزید :

کھیل -